جمعیت علمائے اسلام تحصیل زہری کے امیر محمد رحیم پر قاتلانہ حملے جیسے اوچھے ہتھکنڈوں سے حق کی آواز کو ہر گز دبایا نہیں جاسکتا،مولانا محمد عمر عادل

بدھ 20 جولائی 2022 15:55

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2022ء) جمعیت علماء اسلام ضلع لسبیلہ کے نائب امیر مولانا محمد عمر عادل نے جمعیت علمائے اسلام تحصیل زہری کے امیر میجر محمد رحیم پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں سے حق کی آواز کو ہر گز دبایا نہیں جاسکتاانہوں نے کہا کہ میجر محمد رحیم ایک نیک انسان عوام دوست لیڈر ہیں جس نے اپنی زندگی دعوت و تبلیغ اور جمعیت علماء اسلام کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت میں گزاری انہوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملوں سے جمعیت علماء اسلام والے نہ پہلے خائف تھے نہ اب ہونگے دشمن اپنی سازشیوں میں انشاء اللہ ناکام ہی رہیں گے ہم اپنے مشن کو جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے عزم کیا ہے خون کے آخری قطرے تک جمعیت علماء اسلام کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت وقت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنی قانونی زمہ داریاں پوری کریں اور قاتلوں کو فی ا لفور گرفتار کر کے منطقی انجام تک پہنچائیں انہوں نے کہا کہ کچھ شر پسند عناصر خضدار کے حالات کو ایک بار پھر خراب کرنیکی کوشش کررہے ہیں جسکی کسی صورت اجازت نہیں دی جائیگی انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے کارکنان کے جزبات سے نہ کھیلا جائے کارکنوں کے صبر کاپیمانہ لبریز ہوگیا تو اسکی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ اور اسکی نااہلی پر عائد ہوگی اور کارکنان جمعیت نے پہلے بھی ایسے ظالمانہ حرکتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہیں اور آئندہ بھی کرینگے انہوں کہا کہ اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ رب العزت اسے جلد از جلد صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں