چیف سیکرٹری بلوچستان کا سیلاب سے متاثرہ علاقے لسبیلہ کا دورہ، سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں پر اظہار اطمینان

اتوار 31 جولائی 2022 22:05

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2022ء) چیف سیکرٹری بلوچستان نے سیلاب سے متاثرہ علاقے لسبیلہ کا دورہ کیا، سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں پر اظہار اطمینان کیا۔تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی اتوار کولسبیلہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر پہنچ گئے، سیکرٹری ہیلتھ صالح محمد ناصر اور ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر ناصر بھی میں ان کے ہمراہ تھے۔

چیف سیکرٹری نے لیاری اوڑکی لاکھڑاچانکارہ اور سیلاب میں ڈوبے ہوئے دیگر دیہاتوں کا فضاء معائنہ کیا،انہوں نے ہیلی کے ذریعے جاری ریلیف آپریشن کی مانیٹرنگ بھی کی۔چیف سیکرٹری نیسیلاب متاثرین کیلئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے قائم شیلٹر ہوم کا دورہ بھی کیا۔سیکرٹری ہیلتھ صالح محمد ناصر نے سیلاب ذدگان کو طبی سہولیات فراہمی کے حوالے سے چیف سیکرٹری کو بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری نے متاثرین سیلاب سے فرداً فرداً پرسی اور ریلیف آپریشن سے متعلق سولات بھی کئے ،کمشنر قلات ڈویڑن دائود اور ڈپٹی کمشنر افتخار بگٹی نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم شیلٹر ہوم اورریلیف آپریشن کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی۔چیف سیکرٹری نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں پر اظہار اطمینان کیا۔

انھوں نے سیلاب سے متاثرہ آرسی ڈی شاہراہ کے مختلف مقامات پر بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار بگٹی اور این ایچ اے افسران نے جزوی طور پر ٹریفک بحالی سے متعلق بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری کو بتایا گیا کہ عارضی طور پر سیلابی پانی کی نکاسی کیلئے پائپ سائٹ پر پہنچا دیے ، اوتھل بیلہ شاہراہ کو ٹریفک کیلئے جزوی طور پر بحال کردیا گیا ہے ،سیلاب سے متاثرہ پلوں کو ازسرنو تعمیر کیا جائیگا۔

این ایچ اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر مینٹی ننس نے چیف سیکرٹری کو بریفنگ دی۔ اس موقع پرچیف سیکرٹری نے احکامات جاری کئے کہ اوتھل سٹی کے لنڈاڈھورا ندی میں سیلابی پانی کی نکاسی کا سسٹم 24 گھنٹوں میں آپریشنل کی جائے۔چیف سیکرٹری نے وایارہ کے علاقے میں سیلاب متاثرین کی خیمہ بستی کا معائنہ کیا جہاں ڈی سی نے چیف سیکرٹری کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ115 سیلاب متاثرہ خاندانوں کیلئے خیمہ بستی قائم کی گء ہے اورسیلاب متاثرین کو تیار کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔ چیف سیکرٹری نے سیلاب متاثرین کو مزید خیمے اور امدادی راشن فراہمی کے احکامات جاری کئے۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں