اوتھل میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کا متبادل راستہ بھی سیلابی ریلے میں بہہ گیا

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کا متبادل راستہ اوتھل لنڈا ندی کے قریب بنایا گیا تھا

جمعہ 12 اگست 2022 20:35

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) اوتھل کے مقام پر بنایا گیا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کا متبادل راستہ بھی سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کا متبادل راستہ اوتھل لنڈا ندی کے قریب بنایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

کمشنر قلات داؤد خلجی کے مطابق قومی شاہراہ پرقائم لنڈاندی کا پل پہلے ہی سیلاب میں بہہ چکا ہے اور متبادل راستہ بہہ جانے کے باعث قومی شاہراہ بند اور ٹریفک معطل ہے۔انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں۔خیال رہے کہ مون سون بارشوں نے بلوچستان میں بڑی تباہی مچائی ہے اور سیلابی ریلوں و مختلف حادثات میں 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں