پاک افواج ملک کے امن و سلامتی کی ضامن ہے،نو ا بز ادہ میر زرین خان مگسی

پاک افواج ملک کی سرحدوِں پر موجودگی ہمیں تحفظ کا احساس دلاتی ہے، رکن صو بائی اسمبلی

اتوار 28 جولائی 2024 17:05

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2024ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ میر زرین خان مگسی کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ کے چیئرمین سردار عبدالرشید پھورائی، چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی و دیگر رہنمائوں کی جانب سے پاک فوج کی حمایت میں اوتھل کے قریب زیروپوائنٹ سے ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی میں مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنمائوں کارکنان و دیگر شہری شریک تھے ریلی کے شرکائ نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ آٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں مختلف قسم کے نعرے درج تھے جبکہ ریلی کے شرکاء پاکستان زندہ باد, پاک فوج پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگارہے تھی.ریلی کے شرکاء سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج ملک کے امن و سلامتی کی ضامن ہی.پاک افواج ملک کی سرحدوِں پر موجودگی ہمیں تحفظ کا احساس دلاتی ہے اور پاک افواج کی کی موجودگی کی وجہ سے ہم سب سکون کی نیندسوتے ہیں.انہوں نے کہا کہ ملک کے تحفظ کے لیئے پاک افواج کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا.پاکستان کی عوام پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی انہوں نے کہا ہے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیاں قابل تحسین ہیں انہوں نے کہا ہے کہ پاک فوج اور عوام کا اٹوٹ رشتہ پاکستان کی حقیقی طاقت ہے وہ ہماری دلوں کی دھڑکن اور قومی عزم و استحکام کی علامت ہے�

(جاری ہے)

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں