بیلہ پولیس و کسٹم کی مشترکہ کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد

اتوار 18 اگست 2024 18:20

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2024ء) بیلہ پولیس و کسٹم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمدکرکرکے اسمگلر کوگرفتارکرلیا۔لسبیلہ پولیس کے ترجمان کی پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ شب SHO بیلہ عطائ اللہ جاموٹ نے ہمراہ اپنی پولیس ٹیم اور کسٹمز حکام کے ساتھ کوئٹہ سے کراچی جانے والی کوچز میں اسمگلنگ کی اطلاع پر کشاری بیلہ کے مقام پر چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی۔

چھاپہ مار کارروائی کے دوران کوچز سے کروڑوں روپے مالیت کی چھالیہ و اسمگل شدہ سامان برآمد ہوا۔ برآمد اسمگل شدہ سامان کو کسٹم حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ اس کارروائی کے رد عمل میں اسمگلرز نے پرانا بابل ہوٹل بیلہ کے مقام سے مین آر سی ڈی روڈ بلاک کرکے فائرنگ شروع کر دی۔

(جاری ہے)

پولیس نے حفاظت خود اختیاری میں جوابی فائرنگ کرتے ہوئے ایک اسمگلر ظفر شاہ ولد محمد شاہ سکنہ اللہ آباد ٹاؤن حب کو گرفتار کرکے ایک GLI کار رجسٹریشن نمبر SF-075 کو قبضہ میں لے لیا۔

بیلہ پولیس نے مین آر سی ڈی روڈ پر ٹریفک فوری طور پر بحال کردی جبکہ اسمگلرز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ایس ایس پی لسبیلہ نے کہاکہ اسمگلرز کے خلاف اسی طرح کاروائیاں جاری رہیں گی اس کے علاؤہ دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بھی کاروائیاں تیز کی جائیں گی۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں