مکر ان کو سٹل ہا ئی وے پر حا دثہ 11افراد جا ں بحق 35زخمی

جاں بحق اور زخمیوں کی فہرست جاری ،،جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے ، رپورٹ

اتوار 25 اگست 2024 18:30

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2024ء) مکران کوسٹل ہائی وے خونی شاہراہ پر بزی ٹاپ کے مقام پر ایران سے پاکستان (پنجاب) جانیوالے شیعہ زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور اور35 سے زائد افراد زخمی ہوگئے،جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع گوجرانوالہ،لاہور ملتان، خانیوال، شیخوپورہ سے بتایا جاتا ہے،کوسٹل ہائی وے پولیس، لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ، ریسکیو1122،ایدھی, پاکستان کوسٹ گارڈز،لسبیلہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرامدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

اتوار کو کوسٹل ہائی وے پولیس اور ریسکیو زرائع کے مطابق ایران سے پاکستان آنے والی شیعہ زائرین کی بدقسمت بس جو پنجاب جارہی تھی جس میں پنجاب کے مختلف اضلاع کے شیعہ زائرین سوار تھے شاہراہ مکران کوسٹل ہائی وے بزی ٹاپ کے قریب گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 35 سے زائد زائرین زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں اور نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل اور دیگر قریبی ہاسپٹلز و صحت مراکز میں لایا گیا۔

بعدازاں شدید زخمیوں کو فوری کراچی منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق افراد میں تنویر احمدولد حافظ واحد بخش سکنہ ملتان، شہزاد چوہان ولد میر احمد سکنہ گوجرانوالہ، شکیل احمد منہاس ولد محمد طفیل سکنہ شیخوپورہ، محمد سہیل ولد محمد سلیم سکنہ گوجرانوالہ، قیصر علی ولد نصراللہ سکنہ گوجرانوالہ ، وقار حسین ولد منیر احمد چوہان سکنہ گوجرانوالہ ، محمد آصف ولدنزر محمد سکنہ خانیوال و دیگر افراد شامل ہیں ۔

جبکہ زخمیوں میں علی رضا ولد محمد انور، کامران یوسف ولد محمد یوسف،عمیر اصغر ولد اصغر، رضا شاہ ولد ریاض، شیر یار ولد عباد علی، مکرم ولد اکرم، محمد قاسم ولد اعظم، خاور حسین ولد صابر حسین، علی نور ولد صابر، عامر شہزاد ولد ذوالفقار، اویس ولد شبیر، امیر حمزہ ولد امجد، جمیل حسین ولد مشتاق علی، وسیم عباس ولد عبدالرشید، امام علی ولد شہزاد، عمران ولد شریف،حافظ امجد ولد محمد شریف، فرحان، فیاض رانا، محمد طلحہ ولد شیر، فصیل خان ،عزر عباس ولد گلزار حسین، عمران ولد خالد، عون حیدر، ناصر ،ذولقرنین ولد محمد یوسف، شہزاد علی ولد امام علی، ندیم وقار، آصف ولد نور عقیل ولد رمضان، وقار ولد محمد جمن، رمضان ولد فقیر احمد اور دیگر شامل ہیں۔

زخمیوں کے مطابق حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ ہر طرف چیخ و پکار اور آہ و بکاء کے مناظر تھے۔عینی شاہدین کے مطابق زائرین کا سامان بکھرا ہوا تھا۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں