دریائے پورالی میں نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب کر جاں بحق

جمعہ 6 ستمبر 2024 20:55

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2024ء) دریائے پورالی میں نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تاریخی شہر بیلہ میں دریائے پورالی میں نہاتے ہوئے ایک شخص گہرے پانی میں جانے سے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

جس کی لاش نکال کر سول ہسپتال بیلہ منتقل کی گئی۔جاں بحق شخص کی شناخت نیک محمد عرفریکو عمر 47 سال کے نام سے ہوئی۔جو کہ بیلہ شہر کے محلہ ٹیپ کا رہائشی تھا بیلہ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں