نورپورتھل میں یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے ریلی کا انعقاد

کشمیریوں سے کلمہ طیبہ کی بنیاد والا رشتہ ہے پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کی تمام اخلاقی سفارتی حمایت جاری رکھے گی‘مقررین

منگل 5 فروری 2019 14:34

نورپورتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2019ء) ملک۔کے دیگر علاقوں کی طرح نورپورتھل میں بھی یوم کشمیر کے حوالے سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا اانعقاد کیا گیا ریلی میں تحریک لبیک یارسول اللہ? تحصیل نورپورتھل کے سرپرست اعلی علامہ شیر محمد سیالوی ،نائب امیر جماعت اسلامی ضلع خوشاب ملک محمد وارث جسرہ، سوسایٹی وکلاء اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی لاری اڈہ سے شروع ہو کر کشمیر چوک میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوء۔

(جاری ہے)

ریلی سے خطاب کرتے ہویے مقررین نے کہا کہ کشمیریوں سے کلمہ طیبہ کی بنیاد والا رشتہ ہے پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کی تمام اخلاقی سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔ اس موقع پر فضا کشمیر بنے گا پاکستان کے۔نعروں سے گونجتی رہی۔شرکا? ریلی نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے نعرے درج تھے۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں