آر سی ڈی شاہراہ آہورہ کے مقام کار اور ٹریکٹر میں تصادم، 7 افراد زخمی

بدھ 1 اپریل 2020 16:33

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) آر سی ڈی شاہراہ آہورہ کے مقام کار اور ٹریکٹر میں تصادم 7 افراد زخمی، تفصیلات کے مطابق منگل کی شب آر سی ڈی شاہراہ پر اوتھل کے قریب آہورہ کے مقام پر کار ٹریکٹر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے جن میں 1-خدائیداد ولد نادر خان قوم پٹھان سکنہ وندر 2-حاجی گل ولد دودا خان پٹھان سکنہ وندر 3-علی حسن ولد اقبال حسین سرائیکی سکنہ کراچی 4-محمد طلحہ زبیر ولد محمدزبیر احمد قوم مہاجر سکنہ اورنگی ٹاؤن کراچی 5-عبدالقادر ولد گل خان قوم سمالانی 6-انارو ولد ولد محمد صدیق قوم آچرہ سکنہ آہورہ 7-محمد اسلم ولد محمد صدیق قوم آچرہ سکنہ آہورہ شامل ہیں جنہیں سی آئی اے پولیس کے ASI شاہد اقبال نے پولیس موبائل میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل پہنچایا جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں