اوتھل کے پہاڑی علاقے گچیری سے دس روزہ پرانی لاش برآمد

جمعرات 23 جولائی 2020 15:31

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2020ء) اوتھل کے پہاڑی علاقے گچیری سے دس روزہ پرانی لاش برآمد۔تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل سے مشرقی،شمالی جانب تقریباً چالیس کلومیٹر دور گچیری سے ایک پرانی لاش کی اطلاع پر ایدھی فاؤنڈیشن بلوچستان کے انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی ایدھی رضاکاروں اور DSP اوتھل سرکل سید تنویر شاہ، ڈیوٹی آفیسر محمد علی شیخ ،محمد ہاشم شاہوک اور دیگر کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے۔

(جاری ہے)

تو وہاں ایک کئی روزہ پرانی گلی سڑی ناقابل شناخت نعش موجود تھی۔ایدھی انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی کے مطابق نعش دس روز سے زائد پرانی لگتی ہے۔انہوں نے نعش DHQ ہسپتال اوتھل منتقل کی لاش کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی تھی۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں