ماہ میں ہمیں مین ٹرانسمشن لائن کا کام مکمل کرنا ہے، 35 فیصد کام مکمل ،65 فیصد کام باقی ہے،جنرل منیجر افضال احمد بھرگڑی

جمعرات 23 جولائی 2020 15:31

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2020ء) بیلہ میں روزانہ 6 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوگی، بیلہ کے زرعی ایریاز میں 500 غیرقانونی پی ایم ٹیز نصب ہیں،اسسٹنٹ کمشنر بیلہ کیپٹن ( ر ) عارف احمد کی زیر صدارت ہونے والے بجلی کے مسائل پر اجلاس میں جنرل منیجر " کے الیکٹرک" افضال احمد بھرگڑی کا انکشاف،اجلاس میں ڈپٹی منیجر بیلہ عبدالقیوم چانڈیو اور جمیل احمد ،محمد نسیم اور سول سوسائٹی کے وفد جس میں سول سوسائٹی بیلہ کی طرف سے عبدالواحد بلوچ، محمدرفیق چنا، منیر احمد ، محمد اسلم خاموش ، عمران توقیر ، ایم بی کھوسہ، ظفر رونجھہ ، ونود کمار، سنیل کمار،شاہد ہمسفر، اور اسماعیلانی ، نمانی گوٹھ نوتانی گوٹھ بڑا باغ کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی اور اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بیلہ میں بجلی کے مسائل کے حوالے سے دو گھنٹے طویل جاری رہنے والے اجلاس میں سول سوسائٹی بیلہ کی طرف موقف پیش کیا گیا ہفتے میں دو دن شٹ ڈاؤن لینے کے باوجود ٹرپنگ کے نام بیلہ کے اس گرم موسم میں تین سے چھ گھنٹے بجلی بند کردی جاتی ہے۔ گرتی تاروں کو بنانے میں 6 سے 8 گھنٹے لگ جاتے ہیں جس سے عوام کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کاروبار بھی متاثر ہوتا ہے دوسرا یہ کہ بیلہ سٹی میں وولٹیج بہت کم ہوتا ہے جس سے بجلی کے آلات فرج، واشنگ مشین ، استری، پنکھے تک نہیں چلتے۔

جب کہ بلوں کی شکایت بھی ہیں جو زیادہ آتے ہیں انکی درستگی کیلئے اقدامات کئے جائیں میٹر ریڈنگ اور بلوں کی تقسیم کے عمل کو درست کیا جائے سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔کے الیکٹرک کے جنرل منیجر افضال احمد بھرگڑی نے موقف اختیار کیا کہ 33 ماہ میں ہمیں مین ٹرانسمشن لائن کا کام مکمل کرنا ہے 35 فیصد کام مکمل ہوا ہے اور 65 فیصد کام باقی ہے انہوں نے کہا کہ بیلہ میں روزانہ 6 گھنٹے ماہانہ 180 گھنٹے کا شٹ ڈاؤن شیڈول ہے لیکن کے الیکٹرک نے 6 ماہ میں 1080 گھنٹے بنتے ھیں صرف 383 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی اب حالات یہ ہوگئے ہیں کراچی کے بڑے بڑے علاقوں میں جہاں 100 فیصد ریکوری ہوتی ہے وہاں بھی لوڈشیڈنگ جاری ہے انہوں نے کہا کہ بیلہ میں 6 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوگی اور شٹ ڈاؤن اور ٹرپنگ نہیں ہوگی اگر اتفاقاً کبھی بریک ڈاؤن ہوا تو وہ لوڈشیڈنگ گھنٹوں سے کاٹ کر بجلی دی جائیگی انہوں نے کہا کہ جام یوسف فیڈر پر 3 کروڑ 77 لاکھ خرچ ہوئے انہوں نے کہا کہ زرعی ایریاز میں 500 ان لیگل پی ایم ٹیز نصب کی گئی ھیں سول سوسائٹی اور انتظامیہ تعاون کریں تاکہ ان کو ختم کیا جائے اور وولٹیج کی کمی کا مسئلہ بھی حل ہو۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں