پولیو ایک موذی مرض ہے ،یہ ایک قومی مسئلہ ہے اس کے بچاؤ کیلئے اس قومی مہم میں ہم سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے ،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار احمد بگٹی

پیر 23 مئی 2022 16:39

پولیو ایک موذی مرض ہے ،یہ ایک قومی مسئلہ ہے اس کے بچاؤ کیلئے اس قومی مہم میں ہم سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے ،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار احمد بگٹی
اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار احمد بگٹی نے کہاہے کہ پولیو ایک موذی مرض ہے یہ ایک قومی مسئلہ ہے اس کے بچاؤ کے لئے اس قومی مہم میں ہم سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے اور اسے ذمہ داری نہیں بلکہ نیکی سمجھ کرنبھانا چاہیے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل میں پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جس سے بچے ہمیشہ کے لئے معذور ہو جاتے ہیں جسکے کے لئے پولیو سے بچا ئو کے لئے یہ قومی مہم ہے اس میں سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے تاکہ ننے منے بچے اس موذی مرض سے بچ سکیں تمام سرکاری محکموں کے سربراہان کو اس قومی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنے کردار ادا کرنا چاہئے اورپولیو کو ذمہ داری نہیں نیکی سمجھ کرنبھانا چاہیے انہوں نے کہا کہ جن افسران کی ڈیوٹیاں لگائی جاتی ہیں ان کو چاہئے کہ وہ خود ڈیوٹی پر حاضر ہوں اور اپنے اپنے علاقوں میں پولیو مہم کی مانیٹرنگ کریں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پلانے سے رہ نہ سکے تاکہ اس موذی مرض سے جلد چھٹکارا حاصل کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ کسی مانیٹرنگ آفیسر کی غیر حاضری کو برداشت نہیں کیا جائے گا تمام سرکاری افسران پولیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تمام پولیو ٹیموں کو سیکورٹی فراہم کی جائے گی بعدازں انہوں نے ڈی ایچ کیو اوتھل میں مریضوں کی عیادت بھی کی اور ہسپتال کے عملے کو ہدایت کی کہ تمام غریب مریضوں کا بہتر سے بہتر علاج کیا جائے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہلیتھ آفیسر ڈاکٹر قمر اللہ رونجھو, ایم ایس سول ہسپتال اوتھل ڈاکٹر احسان بھٹی سماجی رہنما ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی پولیو کمیٹی کے ممبر محمد ابراہم عادل سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں