تھلیسیمیا کے عالمی دن کے حوالے سے بدین میں ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی

منگل 8 مئی 2018 16:50

پنگریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) تھلیسیمیا کے عالمی دن کے حوالے سے بدین میں ڈپٹی کمشنر بدین ڈاکٹر شہزاد طاہر تھہیم ، ایس ایس پی بدین عرفان علی سمون ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محبوب خوجہ کی قیادت میں منو بھائی تھیلیسیمیا کیئر سینٹر بدین سے ڈی سی چوک بدین تک ریلی نکالی گئی اور منو بھائی تھیلسمیا کیئر سینٹر میں ایک سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بدین ڈاکٹر شہزاد طاہر نے کہا کہ تھیلیسیمیا کی بیماری کے خاتمے کے لیئے ہم سب کو مل کر کام کرناہے جس میں نوجوانوں کے والدین کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا انہون نے کہا کے منگنی اور شادی سے پہلے اس بیماری کا ٹیسٹ کرانا چاہئے اور مائنر ہونے کی صورت میں وہ جوڑے آپس میں شادی کرنے سے گریز کریں ڈی سی بدین نے کہا کہ ضلع انتظامیہ ہر وقت تھیلسمیا میں مبتلا بیمار بچوں کی مالی مدد کرتی رہی ہے اور آج بھی میں تھیلسمیا کیئر سینٹر بدین کے لیئے 5 لاکھ روپے مالی مدد دینے کا اعلان کر تا ہوں اور دیگر شہری تنظیموں کو بھی چاہئے کے وہ بھی تھیلسمیا کیئر سینٹر کی مالی مدد کریں انہوں نے مزید کہاکہ یہ ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم تھیلسمیا کی بیماری کے بابت ہر شہر میں سیمینار منعقد کروائیں اور لوگوں کو اس بیماری کے متعلق آگاہی دیں انہون نے کہا کے ہر شہر اور گاں میں خون جمع کرنے کی کٹس بھی فراہم کی جائیں تقریب سے ڈاکٹر محمد حسن میمن اور ڈاکٹر محمد ہارون میمن نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں