پرائس کنٹرول کمیٹی اوتھل کی کاروائیاں ،جان محمد جاموٹ بازار میں متعدد گراں فروشوں کوجرمانہ کیا

منگل 29 مئی 2018 22:54

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) پرائس کنٹرول کمیٹی اوتھل میدان میں سرگرم چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی اوتھل و تحصیلدار اوتھل سردارزادہ نصیر احمد جاموٹ ،نائب تحصیلدار اوتھل محمد یعقوب شیخ ،ایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ بازار میں نکل پڑے متعدد گراں فروشوں کے خلاف کاروائی جرمانے عائد ناجائز منافع خوری کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دینگے رمضان المبارک میں دکاندار غریب شہریوں کو ریلیف فراہم کریں منافع خوروں سے کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی ہم عوام کے خادم ہیں اور عوام کی خدمت ہمارا فرض بنتا ہے تمام دکاندار صفائی ستھرائی کا بھی خیال رکھیں عدم صفائی ستھرائی اور ہوشربا مہنگائی پر دکانداروں کو جیل بھیجنے سے بھی گریز نہیں کرینگے قانون سے کھلواڑ سب سے بڑا جرم ہے تمام دکاندار نرخ نامے پر عمل در آمد کریں خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں روزانہ کی بنیاد پر بازار کا دورہ کرتے رہیں گے منافع خوروں کے خلاف شہری فوری طور تحصیل آفس اوتھل میں اپنی شکایت درج کرائیں اور شکایت ملنے کی صورت میں اس دکاندار کو فوری طور پر گرفتار کرکے لاک اپ کیا جائیگا چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی اوتھل وتحصیلدار اوتھل سردار زادہ نصیر احمد جاموٹ ،نائب تحصیلدار اوتھل محمد یعقوب شیخ ،ایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ کی دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو تفصیلات کیمطابق ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی و تحصیلدار اوتھل سردارزادہ نصیر احمد جاموٹ ،نائب تحصیلدار اوتھل محمد یعقوب شیخ ،ایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ کا اوتھل بازار کا ہنگامی دورہ منافع خوروں کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں متعدد دکانداروں کو جرمانے عائد کردیئے گئے جرمانے ناجائز منافع خوری اور عدم صفائی ستھرائی پر کیئے گئے مین اسٹاپ اور بازار کے تمام دکانوں کا معائنہ کیا گیا اور ان ریٹ معلوم کیئے گئے اور سرکاری ریٹ کے جاری کیئے گئے نرخ نامے بھی چیک کیئے گئے اور تمام دکانداروں کو سختی سے ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ وہ ماہ مقدس میں شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں اور اپنے دکانوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں صفائی نصب ایمان ہے صاف ستھری اشیاء شہریوں کو مہیا کی جائے اس دوران تحصیلدار اوتھل سردارزہ نصیر احمد جاموٹ ،نائب تحصیلدار اوتھل محمد یعقوب شیخ ،ایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل کی سختی سے ہدایت ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر بازار کا دورہ کیا جائے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے جو بھی دکاندار نرخ نامے پر عمل در آمد نہیں کریں گا اسے فوری طور پر گرفتار کیا جائے گا اور جیل بھیج دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ قانون سے کھلواڑ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے جو بھی قانون کی خلاف ورزی کریگا اور اس سے قانونی طریقے سے نمٹا جائیگا انہوں نے کہا کہ تحصیل آفس اوتھل میں عوامی شکایت سیل قائم ہے جس شہری کو کوئی بھی شکایت ہے وہ فوری طور پر تحصیل آفس اوتھل میں اپنی شکایت درج کروائیں اور شکایت ملنے کی صورت میں مذکورہ دکاندار کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس نیکیاں حاصل کرنے کا بابرکت مہینہ ہے منافع خوری کا نہیں تمام دکاندار ماہ مقدس کا احترام کریں اور شہریوں کو ریلیف فراہم کریں اس موقع پر محاسب سیف اللہ رونجھو ،پولیس آفیسر خلیفہ عبدالغفور برہ ،عبدالرشید دودا ودیگر لیویز اور پولیس کی بھاری نفری موجود تھی

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں