ٹھل کے قریب کارو کاری کے نام پر نوجوان کو قتل کردیاگیا

پیر 6 اگست 2018 21:58

ٹھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء) ٹھل کے قریب کارو کاری کے نام پر نوجوان کو قتل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ٹھل کے سی سیکشن تھانہ کے حدود قصبہ گل بیگ بنگلانی میں سیاہ کاری کے الزام میں ملزمان نے فائرنگ کرکے 25 سالہ نوجوان حضور بخش بنگلانی کو قتل کردیا جبکہ مقتول کے ساتھ زیر الزام آنے والی خاتون فہمیدہ خاتون کو بھی کندھ کوٹ کے علاقے میں قتل کئے جانے کی اطلاعات ہیں تاہم اس حوالے سے تصدیق نہ ہوسکی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اطلاع پر سی سیکشن پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتول نوجوان کی نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا تاہم واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں