ٹھل ،مرزا شاخ کو شگاف پڑنے سے وسیع رقبے پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں

ہفتہ 11 اگست 2018 21:42

ٹھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) ٹھل کے قریب مرزا شاخ کو شگاف پڑنے سے وسیع رقبے پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں،کوئی آبپاشی عملدار نہ پنہچ سکا,تفصیلات کے مطابق ٹھل کے قریب مرزا شاخ کو 10 فٹ چوڑا شگاف لگنے کے باعث کئی سو ایکڑ زرعی زمین پر کھڑی چاول کی فصلیں زیر آب آگئی ہیں,شگاف پر قابو پانے کے لئے اطلاع کے باوجود محکمہ آبپاشی کی جانب سے کسی قسم کی کوئی کوشش عمل میں نہ لائی جا سکی تاہم متاثرین اور اہلِ علائقہ نے دن بھر کی کوششوں کے بعد شگاف پر قابو پالیا,میڈیا سے بات چیت کے دوران متاثرین کا کہنا تھا کہ شاخوں کی پچنگ کے لئے محکمہ آبپاشی کے پاس دستیاب وسائل بروئے کار نہ لائے جانے کے باعث ہر سال مختلف مقامات پر شگافیں پڑنے کی وجہ سے کروڑوں روپے کی فصلیں زیر آب آکر بہہ جاتی ہیں جس کی وجہ سے آبادگار اور کسان متاثر ہوتے ہیں,متاثرین کا کہنا تھا کہ آبپاشی عملداران سال بھر خواب غفلت میں ہوتے ہیں تاہم اس موقع پر بھی ان کی آنکھ نہیں کھلتی,متاثرین نے مطالبہ کیا کہ محکمہ آبپاشی کے عملداران شاخوں اور کینالوں کی پچنگ کو یقینی بنا کر ہونے والے نقصانات کا ازالہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں