میر جام کمال کے وزیر اعلی منتخب ہونے پر لسبیلہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

لوگوں نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلاکر مبارک باد دی

ہفتہ 18 اگست 2018 17:12

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) جام آف لسبیلہ جام کمال خان بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر ان کے آباء علاقے لسبیلہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی لوگوں نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلاکر مبارک باد دی۔اور جشن کا سماں ، ہر طرف جئے جام جئے عوام کے نعرے۔دادا ، والد کے بعد پوتے جام کمال خان نے وزیر اعلی منتخب ہوکر پاکستان کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ قائم کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر جام آف لسبیلہ جام کمال خان کے وزیراعلیٰ بلوچستان کے انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیابی اور وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہونے پر ان کے آباء علاقے اور حلقہ انتخاب لسبیلہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔لوگوں نے فون کرکے ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

جب کہ لس بیلہ کے تمام شہروں میں خوب جشن منایا گیا۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکنوں و ضلعی رہنماوں نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا کر مبارک باد دی۔ اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم سب اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہیں۔کہ جام آف لسبیلہ جام کمال خان کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا نہ صرف بلکہ بلوچستان کے لیئے نیک شگون ہے اور جام کمال خان کا وزیراعلی منتخب ہونا لسبیلہ اور لسبیلہ کی عوام کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔

آج بلوچستان اسمبلی میں بی اے پی کے تمام اراکین اور تمام اتحادی جماعتوں کے اراکین نے ایک مخلص دیانت دار شخصیت کا انتخاب کیا ہے ، ہم ان تمام اراکین اسمبلی کے مشکور ہیں جنہوں نے جام آف لسبیلہ کو عزت بخشی ، انشاء اللہ جام کمال خان عالیانی بلوچستان سے احساس محرومی کا خاتمہ کریں گے ، اور بلوچستان کی عوام کے حقوق دلائیں گے انشاء اللہ بلوچستان عوامی پارٹی کے دور میں لسبیلہ سمیت بلوچستان کا صوبہ ترقی کی منازل طے کرے گا۔واضح رہے کہ جام کمال خان کے دادا جام میر غلام قادر خان دو بار اور ان کے والد جام یوسف خان اور اس کے بعد جام کمال خان کا وزارت اعلی کا منصب سنبھالنا پاکستان کی تاریخ کا انمول ریکارڈ ہے۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں