تمام نامکمل ترقیاتی منصوبے فوری طور پر مکمل کیے جائیں، محمد سعید جمالی

شہروں کو صاف ستھرا رکھا جائے ،تعلیمی اداروں میں ٹیچرز اور محکمہ صحت میں ڈاکٹرز اور عملہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ،کمشنر قلات ڈویژن

پیر 10 ستمبر 2018 18:09

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2018ء) شہروں کو صاف ستھرا رکھا جائے تعلیمی اداروں میں ٹیچرز اور محکمہ صحت میں ڈاکٹرز اور عملہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں تمام نامکمل ترقیاتی منصوبے فوری طور پر مکمل کیے جائیں ۔ صحافیوں کو سیکورٹی فراہم کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر قلات ڈویژن محمد سعید جمالی نے اوتھل میں سی ایم پیکج کے تحت ہونے والی ترقیاتی اسکیمات کے معائنہ کے بعد سرکٹ ہائوس اوتھل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ سی ایم پیکج کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے تمام اداروں کو ٹارگٹ دیا ہے کہ جو اسکیمات نامکمل ہیں انھیں فوری طور پر مکمل کیا جائے اور چلڈرن پارک کے لئے ذمین کا مسئلہ وہ بھی عنقریب حل ہو جائے گا اور سی ایم پیکج سے اوتھل میں چلڈرن پارک کا کام بھی جلد شروع کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں تعلیمی ببہتری کے لئے حکومت کوشش کر رہی ہے اور اسکولوں میں ٹیچرز کی غیر حاضری کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کو پورا کرنے کے لئے محکمہ صحت سے رابطہ کی جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اپنی حاضری یقینی بنائیں ورنہ جو بھی ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل اسٹاف یا اساتذہ اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا گیا تواس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ گھر بیٹھے اساتذہ اور ڈاکٹروں کی تنخواہیں بند کر دی جائیں گیں ۔

انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن حب اور دیگربلدیاتی ادارے اپنے وسائل میں رہ کر اپنے علاقے کو صاف ستھرا رکھیں اور صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کو ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل اور ضلع لسبیلہ کے دیگر مراکز صحت کا وقتاًًفوقتاًً دورہ کریں اور علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کراچی شاہرہ پر آئے روز ٹریفک حادثات کے روک تھام کے لئے موٹروے پولیس کے اعلیٰ حکام سے بات کی جائے گی اور حادثات کو روکنے کے لئے موثر اقدامات کیے جائیں گے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ذیشان سکندر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ (جنرل) دوستین ہوت، اسسٹنٹ کمشنر بیلہ عزت نذیر بلوچ بھی موجود تھے ۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں