بحیرہ عرب کے ساحلی سمندر کنڈملیر سی پیک کیلئے کارآمد ثابت ہوگا ، ڈاکٹر نصیر بلوچ

پیر 10 ستمبر 2018 20:11

وتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2018ء) سابق ڈائریکٹر جنرل محکمہ ہیلتھ بلوچستان لسبیلہ کے ساحلی علاقے کنڈ ملیر کے کاروباری شخصیت ڈاکٹر نصیر بلوچ نے کہا ہے کہ بحیرہ عرب کے ساحلی سمندر کنڈملیر سی پیک کیلئے کارآمد ثابت ہوگا اور ملک کا ایک خوبصورت علاقہ ہے یہاں پورے ملک سے سیاح آتے ہیں اور انہیں یہاں پر مکمل آزادی حاصل ہے حکومت بلوچستان یہاں پر مزید خوبصورتی لانے کیلئے اقدامات اٹھائے تمام سیاح صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور کوسٹل ہائی وے پر اکثر وبیشتر حادثات رونما ہوتے ہیں نزدیک صحت کا کوئی مرکز نہیں ہے حکومت بلوچستان یہاں پر صحت کے مراکز کا قیام عمل میں لائیں اور یہاں پر ایمبولینس کی سروس بھی فراہم کی جائے اور زیروپوائنٹ کے مقام پر ٹراما سینٹر بنایا جائے آج پورے ملک میں کنڈملیر کی خوبصورتی کا چرچہ ہے اور یہاں پر سیاحوں کو ایک پرسکون ماحول مل رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنڈملیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کنڈملیر ملک کا واحد خوبصورت ساحل ہے جو وادی ہنگول کے خوبصورت دلکش پہاڑی نظروں کے دامن میں واقع ہے اور سی پیک کے روٹ مکران کوسٹل ہائی وے پر واقع ہے میڈیا بھی اس کی خوبصورتی کو اجاگر کرے یہ پر آنے والے سیاحوں کو آزادی حاصل ہے اور یہاں پر ملک بھر سے سیاح آتے ہیں اور یہاں آکر ایک چین وسکون محسوس کرتے ہیں اور کافی خوش ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ حالات مکمل طور پر بہتر ہیں کسی قسم کا کوئی خوف نہیں ہے یہاں پر مقامی انتظامیہ کی جانب علاقہ ایک پرامن علاقہ ہے اور تمام سیاحوں کا تحفظ انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں ساحلی سمندر کے ساتھ ساتھ دیگر مقامات بھی خوبصورتی میں اپنے مثال آپ ہیں اور جنوبی ایشیاء کا سب سے بڑا ہنگول نیشنل پارک واقع ہے جس میں خوبصورت پرندے اور نایاب قسم کے جانور پائے جاتے ہیں اور وادی اگور میں اکثر وبیشتر سیلابی پانی ہوتا ہے جس میں مگر مچھ بھی پائے جاتے ہیں یہ ایسے اقسام کے جانور ہیں جو بہت کم ممالک میں پائے جاتے ہیں اور یہاں پر ہنگلاج نانی مندر بھی ہے جہاں پر سالانہ ہندو تہذیب کا سب سے بڑا تہوار منایا جاتا ہے جس میں لاکھوں ہندو یاتری شرکت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مکران کوسٹل ہائی وے ساحل کنڈملیر سے گزررہا ہے اور اس لیئے اس ساحل کی اہمیت بڑھ گئی ہے اور یہ ساحل سی پیک کیلئے بھی کارآمد ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ میں حکومت بلوچستان سے گزارش کرتا ہوں کہ یہاں پر ساحوں کو تمام سہولیات فراہم کیئے جائیں اور صحت کے مراکز کا قیام بھی عمل میں لایا جائے یہاں پر ڈسپینسری کو بھی فعال منایا جائے اور پینے کے صاف پانی کا بھی انتظام کیا جائے۔

۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں