ٹریفک حادثات کی بنیادی وجہ طلبا اور عوام میں ٹریفک قوانین کی لاعلمی اور غفلت بڑے حادثے کا سبب بنتی ہے ، حامد حسین جعفر

ہفتہ 1 دسمبر 2018 23:14

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2018ء) موٹر وے پولیس اوتھل کی جانب سے گورنمنٹ پرائمری اسکول مورند کالونی اوتھل میں روڈ سیفٹی شعور آگاہی پروگرام کا انعقادکیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لس بیلہ میں مین قومی شاہراہ پر آئے روز حادثات کی وجہ سے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس این 25 آر سی ڈی ہائی وے سیکٹر اوتھل کی جانب سے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول مورند کالونی اوتھل میں روڈ سیفٹی شعور آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے حامد حسین جعفر انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ اور غلام دستگیر ایڈمن آفیسر نے طلباء کو روڈ سیفٹی اور ہیلمٹ کے استعمال اور اس کی اہمیت و افادیت کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اور جان کے تحفظ کیلئے اقدامات پر بچوں کو معلومات فراہم کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی بنیادی وجہ طلبا اور عوام میں ٹریفک قوانین کی لاعلمی ہے اور ذرا سی غلطی اور غفلت بڑے حادثے کا سبب بن جاتی ہے۔

اس لیئے موٹروے پولیس نے مختلف اسکولز میں طلباء کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے بارے میں شعور آگاہی دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔تاکہ ان قوانین پر عمل کرکے اور سیفٹی ہیلمٹ کا استعمال کرکے ہی حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔ اس موقعے پر شفیق احمد چنہ ،APO غلام قادر رند اور نیک محمد نادر بھی موجود تھے۔آخر میں تمام طلبا میں بسکٹ اور ٹافیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں