اوتھل، تاریخی شہر بیلہ میں 20 اور 21 دسمبر کو دو روزہ فری آئی کیمپ لگایا جائیگا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:21

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان کی خصوصی ہدایت پر سیکریٹری ہیلتھ بلوچستان حافظ عبدالماجد کی سرپرستی میں ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر احمد علی بلوچ کی نگرانی میں لسبیلہ کے تاریخی شہر بیلہ میں 20 اور 21 دسمبر کو دو روزہ فری آئی کیمپ لگایا جائیگا آنکھوں کا مفت علاج اور آپریشن بمعہ لینز سفید موتیے کا آپریشن بمعہ لینز فراہم کیا جائیگا اس کیمپ میں ماہر امراض چشم آنکھوں کا مفت معائنہ اور سرجری کریں گے نوٹ مریض اپنے کھانے اور بستر کا بندوبست خود کریں اس کیمپ کے حوالے سے ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر احمد علی بلوچ۔

(جاری ہے)

پیرامیڈیکل فیڈریشن کے چیئرمین حاجی زینل العابدین رونجھو۔لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کے انچارج رمضان جاموٹ نے صحافیوں کو بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس کیمپ سے لسبیلہ کی عوام استفادہ حاصل کرینگے اور جلد دریجی۔کنراج۔لاکھڑا میں بھی فری آئی کیمپ لگایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں