محکمہ بلدیات کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈھالیں گے،صالح محمد بھوتانی

عوامی خدمت میں دیگر تمام اداروں کے لئے مثال کے طور پر سامنے آئے گا، لسبیلہ سمیت صوبے بھر کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں،صوبائی وزیر بلدیات

ہفتہ 12 جنوری 2019 21:50

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2019ء) صوبائی وزیر بلدیات سردار صالح محمد بھوتانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بلدیات کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈھالیں گے جو عوامی خدمت میں دیگر تمام اداروں کے لئے مثال کے طور پر سامنے آئے گا، لسبیلہ سمیت صوبے بھر کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں، حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کررہی ہے ، اپنے حلقے کے عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں پانی تعلیم صحت بجلی اور روزگار کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، صوبے میں بلدیاتی نظام کا وقت ختم ہورہا ہے ہماری کوشش ہے کہ ایک مثالی بلدیات نظام لائیں جو دور حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبے کی اہم ضرورت ہے، صوبے کے تمام میونسپل کمیٹیوں، یونین کونسلوں کے فنڈز میں اضافہ کرکے علاقائی سطح پر مسائل کے حل کے لئے جدوجہد کررہے ہیں، ادھورے ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر سمجھوتہ کیے بغیر ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا گیا ہے اور عوام کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کو بھی یقینی بنایا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر کے شہری علاقوں کے رہائشیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان علاقوں میں صفائی کی صورت حال پر کڑی نظر رکھتے ہوئے اسے ہر حال میں یقینی بنایا جارہا ہے، عوام کے ساتھ قریبی روابط قائم کرکے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی، عوامی شکایات پر ایکشن لے کر میں خود بھی مختلف علاقوں میں جاکر کاموں کا جائزہ لے رہا ہوں اور عوام کی دہلیز پر ان کو سہولیات کی فراہمی کے لئے جدوجہد کررہے ہیں، اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات سردار صالح محمد بھوتانی سے وندر کی قبائلی شخصیت میر بہادر خان جاموٹ نے کوئٹہ میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران لسبیلہ کی سیاسی و علاقائی مسائل پر گفتگو کی گئی، قبائلی شخصیت میر بہادر خان جاموٹ نے صوبائی وزیر بلدیات کو علاقائی مسائل سے آگاہ کیا اور صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر عاطف سلطان، محمد زاہد انگاریہ ودیگر موجود تھی

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں