ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برادشت نہیں کی جائے گی۔ ادھورے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے ، کمشنر قلات ڈویژن طاہر

ہفتہ 20 اپریل 2019 20:55

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) کمشنر قلات ڈویژن حافظ محمد طاہر نے ضلع لسبیلہ کا ہنگامی دورہ کیا ۔ وزیر اعلیٰ پیکج اور پی ایس ڈی پی اسکیمات کا معائینہ کیا ۔ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر پر اظہار برہمی۔ کمشنر قلات ڈویژن حافظ محمد طاہر نے اوتھل میں سی ایم پیکج کے تحت نامکمل اسکیمات اور پی ایس ڈی پی کی تقریباًً 30اسکیمات کا دورہ کیا ۔

بلوچستان ریذیڈیشنل کالج اوتھل ،پولی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ اوتھل ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل ، جام محمد یوسف اسٹیڈیم اوتھل ،آفیسر کلب ، لائبریری اور اوتھل شہر کے خوبصورتی کی دیگر اسکیمات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر کمشنر قلات ڈویژن حافظ محمد طاہر نے کہا کہ سی ایم پیکج اور پی ایس ڈی پی کی اسکیمات میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ ادھورے منصوبے فوری طور پر مکمل کیے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے دسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل کے ٹھیکیدار کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا کام ایک ماہ کے اندر مکمل کیا جائے ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی ۔

بلوچستان ریذیڈیشنل کالج اوتھل کے پرنسپل خدائے رحیم ایجبانی نے بی آر سی کے ادھورے کام کے بارے میں بریفنگ دی اور بی آر سی کے مسائل سے کمشنر قلات ڈویژن حافظ محمد طاہر کو آگاہ کیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) لسبیلہ فرحان سلیمان رونجھو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) لسبیلہ عزت نذیر بلوچ ، ایس ڈی او بی اینڈ آر حاجی خالد نواب، ایس ڈی او ہارون میروانی، انجینئر انور گڈو، انجینئر احسان اللہ بلوچ، اسد رئیسانی، ایس ڈی او لوکل گورنمنٹ فدا حسین اور دیگر موجود تھے۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں