ق* علم کی راہ پر خود چلنا اور دوسروں کو چلنا سکھنا ایک بہترین عمل ہے ،درچین مری

ی*جن قوموں نے علم کی شمع روشن کی وہی قومیں آج ترقی کے عمل میں سب اول صف میں کھڑے ہیں

اتوار 16 فروری 2020 19:15

ح*اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کی رہنما درچین مری نے کہا ہے کہ علم کی راہ پر خود چلنا اور دوسروں کو چلنا سکھنا ایک بہترین عمل ہے جن قوموں نے علم کی شمع روشن کی وہی قومیں آج ترقی کے عمل میں سب اول صف میں کھڑے ہیں اپنے پھول جیسے بچوں کو علم کی راہ پر گامزن کریں اور علم کو انسان کی تیسری آنکھ بھی کہاجاتا ہے اور علم ایک ایسا ہتھیار ہے جس سے بڑی سے بڑی جنگیں فتح کی جاسکتی ہیں اور علم ایک ایسا خزانہ بھی ہے جو کبھی بھی ختم نہیں ہوتا اور علم کے بغیر انسان اندھے کے مترادف ہوتا ہے حکومت بھی ایجوکیش سیکٹر میں بہتری لانے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے اور بلوچستان کے دو دراز علاقوں میں سکولوں کا قیام عمل میں لاکر بچوں اور انکے والدین میں شعور آگاہی مہم چلاکر ان کو سکولوں میں داخل کرائیں تو انشا اللہ بلوچستان ایک پڑھا لکھا صوبہ بن جائے گا تو خودبخود ترقی کا آغاز ہوجائیگا آج بھی ایسے علاقے ہیں جہاں پر سکولوں کی سہولت میسر نہیں ہے اور وہاں کے بچے کھیل کھود میں اپنی زندگی گزارکر بڑھے ہو جاتے ہیں اور پھر زندگی کا بقایا حصہ محنت مزدوری میں گزر جاتا ہے اور حکومتوں کو فوری طور پر ان علاقوں میں توجہ دینی ہوگی انہوں نے کہا کہ آج دنیا معیاری تعلیم کی وجہ سے ترقی کررہی ہے اور ہمیں سب کو مل جل کر اس عمل کو آگے بڑھانا ہوگا اور میں ان تمام والدین سے اپیل کرتی ہوں جو اپنے بچوں بچیوں کی تعلیم پر توجہ نہیں دیتے ہیں وہ فوری طور پر اپنی بچوں کو تعلیم کی راہ دکھائیں اور انشا اللہ وہی بچے مستقبل کے معمار بن جائیں گے اور اپنے والدین و علاقے کا نام روشن کریں گے۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں