محکمہ صحت لسبیلہ کی عدم توجہی کے باعث ٹراما سینٹر گڈانی غیرفعال ،ٹراما سینٹر گڈانی کی کروڑوں روپے کی مشنری زنگ آلود ہوگئی،عملہ غائب

پیر 24 فروری 2020 22:35

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) محکمہ صحت لسبیلہ کی عدم توجہی کے باعث ٹراما سینٹر گڈانی غیرفعال ،ٹراما سینٹر گڈانی کی کروڑوں روپے کی مشنری زنگ آلود ہوگئی،ٹراما سینٹر میں تعینات عملہ غائب،تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل چکرالہ نالہ گڈانی میں کوچ میں آگ لگنے سے 40سے زائد افراد کے زندہ جل جانے اور شپ بریکنگ یارڈ میں متعدد افراد کے جھلسنے کے واقعات کے باعث لسبیلہ کے ضلعی صدر مقام اوتھل سے 86کلومیٹر دورشپ بریکنگ یارڈ اور محکمہ صحت لسبیلہ کے اشتراک سے رورل ہیلتھ سینٹر گڈانی میں کروڑوں روپے کی لاگت سے ٹراما سینٹربرن یونٹ بنایا گیااور اس میں کروڑوں روپے کی مشنری نصب کی گئی تھی لیکن محکمہ صحت لسبیلہ کی غفلت اور باقاعدگی سے نگرانی نہ ہونے کے باعث یہ ٹراما سینٹر اب غیرفعال ہوکررہ گیا اور اس میں رکھی کروڑوں روپے کی مشنری زنگ آلود ہوگئی ہے جس سے نہ صرف حکومت کے کروڑوں روپے ضائع ہوگئے ہیں بلکہ ممکنہ طور پر شپ بریکنگ یارڈ گڈانی یا اردگرد میں آتشزدگی کا کوئی واقعہ رونما ہوجائے تو متاثرہ مریضوں کے علاج ومعالجہ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے جبکہ ذرائع کے مطابق ٹراما سینٹر گڈانی میں تعینات عملہ گھربیٹھ کرتنخواہیں وصول کررہاہے ۔

(جاری ہے)

ضرورت اس امرکی ہے کہ ارباب حل وعقد ٹراما سینٹربرن یونٹ گڈانی کی غیر فعالی کا نوٹس لیکربرن یونٹ میں نصب کروڑوں روپے کی مشنری کو ضائع اور مزید زنگ آلود ہونے سے بچائے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے میںمتاثرہ مریضوںکی بروقت طبی امداد اورقیمتی انسانی جانوں کی ضیاع کو بچایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں