ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر منور احمد رند اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہوگئے

منگل 17 مارچ 2020 21:50

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2020ء) ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر منور احمد رند اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہوگئے اس حوالے سے ان کے اعزاز میں سینئر ڈاکٹر احتشام الحق کی جانب سے الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈاکٹر منور رند نے اپنی ملازمت کی مدت پوری ہونے پر الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری ملازمت کا نصف سے زیادہ عرصہ لسبیلہ میں ہی گزرا اور میں بحثیت وٹنری آفیسر آیا تھا اور آج بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر ادھر سے ریٹائرڈ ہوا اور مجھے لسبیلہ دھرتی سے جو پیار محبت ملی وہ قابل ستائش ہے لسبیلہ کے لوگ ملنسار سادہ اور عزت دینے والے لوگ ہیں میں اپنے تمام ماتحت اسٹاف اور خصوصاً ڈاکٹر احشتام الحق کا شکر گزار ہوں کے انہوں نے میرے اعزاز میں یہ تقریب منعقد کی اور مجھے شلیڈ سے نوازا۔

(جاری ہے)

تقریب سے سینئر ڈاکٹر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر احشتام الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر منور رند کی ضلع لسبیلہ کیلیے گراں قدر خدمات ہیں جن میں سب سے بڑھ کر ایک جدید تشخیص لیبارٹری کا قیام ہے علاوہ ازیں ڈاکٹر منور نے اپنے دور میں ضلع بھر کے دور دراز علاقوں میں بھی بے شمار کیمپ لگوائے جس سے ہزاروں افراد کے مال مویشیوں کا علاج کیا گیا میں اوتھل اسٹاف کی جانب سے ڈاکٹر منور رند کا شکر گزار ہوں کے انہوں نے اسٹاف کو اپنی اولاد کی طرح محبت عزت دی اور بہترین عزت دی اور بہترین وقت گزارا۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں