پولیس اور پریس کا چولی دامن کا ساتھ ہے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے پریس اور پولیس کے مابین تعاون اور معلومات کا تبادلہ ازحد ضروری ہے،عبدالقادر شیخ

پولیس امن وامان کی بحالی کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی کسی کو امن وامان میں خلل اور علاقے میں منشیات ودیگر جرائم کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی،انچارج سی آئی اے اوتھل بیلہ

ہفتہ 25 جولائی 2020 22:15

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2020ء) انچارج سی آئی اے اوتھل بیلہ عبدالقادر شیخ نے کہاکہ سی آئی اے اوتھل بیلہ کی یہ کوشش ہے کہ علاقے میں منشیات اسمگلروں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کیاجائے اور اس حوالے سے ایس ایس پی لسبیلہ پرویز خان عمرانی نے سختی سے ہدایات کی ہیں کہ سی آئی اے چیک پوسٹ پر پولیس اہلکار وں کو ہمہ وقت چوکس رکھا جائے اور علاقے سے جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کیلئے کسی قسم کا دبائو برداشت نہ کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے دن رات ایک کرد۔

(جاری ہے)

یں ان خیالات کا اظہار انہوںنے اوتھل پریس کلب میں میٹ دی پریس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا پولیس اور پریس کا چولی دامن کا ساتھ ہے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے پریس اور پولیس کے مابین تعاون اور معلومات کا تبادلہ ازحد ضروری ہے انہوںنے کہاکہ پولیس امن وامان کی بحالی کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی کسی کو امن وامان میں خلل اور علاقے میں منشیات ودیگر جرائم کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی اوتھل اور بیلہ میں امن وامان کی صورتحال کافی بہتر ہے سی آئی اے اوتھل بیلہ کی کوشش ہے کہ یہاں پر منشیات،چھالیہ اور دیگر ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کو ہرصورت ناکام بنایا جائے سی آئی اے اوتھل بیلہ کا چارج سنبھالے ہوئے مجھے چند دن گزرے ہیں انشاء اللہ میری پوری کوشش ہوگی کہ پولیس اور عوام کے درمیان ایک دوستانہ ماحول پیداکیاجائے ایس ایس پی لسبیلہ پرویز خان عمرانی جو ہمارے کپتان ہیں ان کی ہمیں سخت ہدایت ہے کہ علاقے میں کسی قسم کی منشیات،چھالیہ اور دیگر چیزوں کی اسمگلنگ پر کڑی نظر رکھی جائے اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے سی آئی اے اہلکاروں کو ہروقت الرٹ رکھا جائے قبل ازیں چیف ٹرائبل سردار غلام فاروق شیخ اور انچارج سی آئی اے اوتھل بیلہ عبدالقادر شیخ جب اوتھل پریس کلب پہنچے تو اوتھل پریس کلب کے صدر محمد عمرلاسی نے انہیں روایتی اجرکیں پہنائیں۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں