پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کاروائیاں، کروڑوں روپے کی منشیات، ایرانی ڈیزل، چھالیہ، غیر ملکی کپڑا اور دیگر اشیاء برآمد کرکے 14 افراد کو حراست میں لے لیا

جمعرات 22 اپریل 2021 14:59

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2021ء) پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کاروائیاں، کروڑوں روپے کی منشیات، ایرانی ڈیزل، چھالیہ، غیر ملکی کپڑا اور دیگر اشیاء برآمد کرکے 14 افراد کو حراست میں لے لیا۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کے پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزاپنی ذمہ داری کے علاقے میں غیر قانونی کاروبار / اسمگلنگ کے خلاف ادارہ ہذا کی کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حتی الوسع کو شش کی جارہی ہے کہ غیر قانونی کاروباری سر گرمیوں کو روکا جا سکے۔ اس سلسلہ میں گزشتہ ہفتے میں کی گئی کاروائیوں کی تفصیل ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ وندر لسبیلہ پر مختلف مسافر کو چز میں سوار 8 مسافروں سے 56کلو گرام چرس برآمد کر کی8 اسمگلرزکو گرفتارکر لیا گیا۔

(جاری ہے)

جب کہ ایک اور کاروائی میں پسنی شہر کے قریبMS-1 کے پہاڑوں کے درمیان غیر قانونی طریقے سے چھپائی گئی38کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی۔

جب کہ وندر شہر اور پسنی کے قریب غیر قانونی طریقے سے چھپایا گیا 1لاکھ78 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمدکر لیا گیا۔ ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پر مختلف گاڑیوں کی تلاشی کے دوران 34421 کلو گرام چھالیہ،12544 کلو گرام غیر ملکی کپڑا،134 عددکمبل،220عدد ٹائر،302 اسٹیک غیر ملکی سگریٹ،965پیکٹ انڈین گٹکا اور68بیگ چائنا سالٹ برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتارکر لیا گیا۔

کراچی سپر ہائی و ے سے دوران چیکنگ مختلف گاڑیوں سی13433کلوگرام چھالیہ برآمدکرکی05 افراد کوحراست میں لے لیا گیا۔ تمام اسمگل کی جانے والی منشیات، چھالیہ، متفرق اشیاء ، 1لاکھ78ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل،5عددگاڑیاں اور14افراد کو پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔پکڑی جانے والی منشیات،چھالیہ ا ور متفرق اشیاء کی مالیت تقریباً کروڑوں روپے کے لگ بھگ ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی تا کہ وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں