پاٹار ندی خستہ حال پل کی دوبارہ تعمیر سمیت مکمل لاکھڑا ٹو لیاری روڈ ازسرنو تعمیر کرنے کے لیے مثبت اقدامات کیے جائیں ،مولانا محمد عمر عادل

وزیراعلیٰ ڈامبی کی ندیوں پر پلوں کے تعمیراتی کام کا فوری طور پر نوٹس لیکر جلد از جلد تعمیراتی کام کی تکمیل کے احکامات جاری فرمائیں ، رہنما جے یو آئی

جمعرات 3 جون 2021 23:54

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2021ء) جمعیت علمائے اسلام لسبیلہ کے ضلعی رہنما مولانا محمد عمر عادل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ضلع لسبیلہ کی تحصیل لاکھڑا کی عوام کا تجارتی کاروباری اور دنیاوی زندگی کے تمام تر معاملات ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی سے وابستہ ہیں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد کا لاکھڑا سے کراچی آمد رفت رہتی ہے اشیاء خوردونوش سمیت تمام ضروریات زندگی کی اشیاء کراچی سے لائی جاتی ہیں اور لاکھڑا کا دو اطراف سے راستہ جاتا ہی1 لاکھڑا ٹو لیاری روڈ 2لاکھڑا ٹو اوتھل روڈ دونوں راستوں میں بڑی بڑی ندیاں آتی ہیں جو برساتوں کے موقع پر عوام کے لیے مشکلات کا باعث بنتی ہیں لاکھڑا ٹو اوتھل روڈ کا 2019میں مرمتی کام شروع کرنے کے ساتھ ڈامبی کے مقام پر موجود ندیوں پر دو بڑی پلوں کی تعمیر کے لیے بھی 4کروڑسیزائد کی خطیر منظور ہوئی جس پر 10/10/2019 کو کام کا آغاز بھی ہوگیا جسے جون 2020میں مکمل ہونا تھا مگر مسلسل تعمیراتی کام طعطل کا شکار ہے کء مہینوں سے کام بند پڑا ہے آج جون 2021میں مدت تکمیل سے بھی ایک سال لیٹ ہے ٹھیکیدار اپنے عملے اور مشنری سمیت غائب ہوچکا ہے یہاں پر کوئی ایسی مشنری یا نشانی بھی نہیں ہے کہ جس کی بنیاد پر سمجھا جائے کہ ٹھیکیدار مزید کام کرنے کا ارادہ بھی رکھتا ہے رواں ماہ مون سون بارشوں کا موسم شروع ہونے والا ہے اور ان ندیوں میں کئی ہفتوں تک سیلابی پانی بہتا رہتا ہے جس سے یہ راستہ بند ہو جاتا ہے اور لاکھڑا کا ملک بھر سے رابطہ منقطع ہو جاتا ہے جبکہ لاکھڑا ٹو لیاری روڈ 50سالہ پرانا انتہائی خستہ حال ہے بارش کے چند قطروں سے ہی ناقابل استعمال ہوجاتا ہے خصوصاً پاٹار ندی پر واقع پل مکمل طور پر ناکارہ ہوچکی ہے 8سی10فٹ کے متعدد گہرے کھڈے پڑ چکے ہیں جن میں خواتین بچوں سمیت 100سیزائد سواریوں سے لوڈ لاکھڑاکی بسوں کو تقریباً 3بار حادثہ بھی پیش آچکا ہے خوش قسمتی سے معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ایک بس کے حادثہ میں درجنوں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہونے کا ہر وقت خطرہ لاحق رہتا ہے میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ایکسین محکمہ مواصلات سمیت حکام بالا سے دردمندانہ گزارش کرتا ہوں کہ ڈامبی کی ندیوں پر پلوں کے تعمیراتی کام کا فوری طور پر نوٹس لیکر جلد از جلد تعمیراتی کام کی تکمیل کے احکامات جاری فرمائیں اور پاٹار ندی خستہ حال پل کی دوبارہ تعمیر سمیت مکمل لاکھڑا ٹو لیاری روڈ ازسرنو تعمیر کرنے کے لیے مثبت اقدامات کیے جائیں تاکہ لاکھڑا کی عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر ہوں۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں