بلوچستان کے زمینداروں کیلئے گرین ٹریکٹر اسکیم متعارف کرانے کی پہلی قرعہ اندازی ،42خوش نصیب زمینداروں کے نام نکلے

وزیر اعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیر زراعت بلوچستان میں زراعت کے فروغ کے لئے بہترین اقدامات کررہے ہیں ،پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لسبیلہ عبدالحمید زہری ودیگر کا خطاب

منگل 8 جون 2021 22:35

�وتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2021ء) زراعت کی بہتری کے لئے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا بلوچستان کی تاریخ میں پہلا قدم بلوچستان کے زمینداروں کے لئے گرین ٹریکٹر اسکیم متعارف کرانے کی پہلی قرعہ اندازی کی تقریب سرکٹ ہائوس اوتھل میں منعقد ہوئی جس میں سرکاری افسران، صحافیوں اور زمینداروں نے کافی تعداد میں شرکت کی، تقریب کے مہمان خاص ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لسبیلہ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لسبیلہ ، ڈپٹی دائریکٹر زرعی انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ لسبیلہ محمد زمان قلندرانی، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سرداررسول بخش برہ، اسسٹنٹ حاجی عبدالغنی تھے، ضلع لسبیلہ سے 262زمینداروں نے مقرر تاریخ میں اپنی درخواستیں جمع کرائیں تھیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بروز منگل سرکٹ ہائوس اوتھل میں بلوچستان گرین ٹریکٹر اسکیم کی قرعہ اندازی ہوئی جن میں 42خوش نصیب زمینداروں کے نام نکلے جس سے لسبیلہ کے زمینداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لسبیلہ عبدالحمید زہری ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لسبیلہ محمد الیاس بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ لسبیلہ محمد زمان قلندرانی، سابق چیئرمین سردار رسول بخش برہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان زراعت کی ترقی کے لئے تاریخی اقدام کرکے بلوچستان کے تمام اضلاع کو وزیر اعلیٰ بلوچستان گرین ٹریکٹر اسکیم متعارف کرائی اس اسکیم سے زمینداری میں کافی مدد ملے گی اور شعبہ مزید ترقی کرے گا زمینداروں کے معاشی حالات بھی بہتر ہونگے انہوں نے کہا کہ اس جدید دور میں مشنری کے بغیر زمینداری بہت مشکل ہے اس لئے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بلوچستان کو دوسرے صوبوں کے برابر لانے کے لئے گرین ٹریکٹر اسکیم کا اجراء کیا تاکہ زمیندار بہتر انداز میں کاشتکاری کرکے اپنا اور اپنے ملک کی معیشت کو بہتر بنائے انہوں نے کہا کہ جن زمینداروں کے نام قرعہ اندازی میں نکلے ہیں وہ ٹریکٹر حاصل کرنے کے بعد ٹریکٹر کے ذریعے اپنی زمینوں پر کاشتکاری کریں گے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور صوبائی وزیر زراعت زمرک خان اچکزئی بلوچستان میں زراعت کے فروغ کے لئے بہترین اقدامات کررہے ہیں اس موقع پر جن زمینداروں کے نام قرعہ اندازی میں نکلے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی ہدایت پر گرین ٹریکٹر اسکیم کی قرعہ اندازی انتہائی شفاف طریقے ہوئی جو کہ لسبیلہ کے زمینداروں ، صحافیوں اور معتبرین کی بڑی تعداد کی موجودگی میں قرعہ اندازی کا مرحلہ مکمل کیا گیا انہوں نے زرعی انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے افسران کا بھی شکریہ ادا کیا ہے قرعہ اندازی کا عمل بہتر انداز میں مکمل کیا گیا اور ہم افسران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان زراعت کی بہتری کے لئے مزید اقدامات کریں گے ، قرعہ اندازمیں جن خوش نصیبوں کے نام نکلے ہیں ان میں جان محمد ولد سنگر ، محمد اسحاق ولد دکھیہ، فرحان سرور رونجھو ولد غلام سرور جمعہ رونجھو، غلام محمد ولد جان محمد ، گلاب خان ولد داد محمد ، چاکر ولد محمد رمضان ، فدا حسین ولد عبداللہ، رسول بخش ولد حاجی محمد صدیق، محمد یونس ولد محمد صدیق، محمد اسماعیل ولد علی شیخ، کریم بخش ولد نور محمد ، واجہ محمد عمر ولد محمد اسماعیل، عبدالرحیم ولد رحیم بخش، مجاہد علی ولد محمد ہاشم، محمد شریف ولد حبیب، محمد یعقوب ولد رضا محمد ، اصغر علی ولد محمد حسن، محمد عارف ولد محمد بخش، محمد رحیم ولد محمد رمضان ، محمد انور ولد نور محمد، امام بخش ولد عبدالقادر، محمد ایوب ولد حاجی طیب، ندیم ولد جموں، سلیمان ولد میوہ، عبدالواحد ولد محمد موسیٰ، داد محمد ولد گل محمد، رحمت اللہ ولد محمد یوسف، شفیع محمد ولد غلام رسول، عبدالطیف ولد حبیب اللہ شاہ، عبدالستار ولد احمد، غلام نبی ولد حاجی، مزار خان ولد صالح محمد، غلام قادر ولد محمد اسماعیل، دوست محمد ولد حاجی محمد، محمد خان ولدمحمد موسیٰ، عیسیٰ خان ولد عرض محمد، محمد اقبال ولد غلام حیدر، عبدالرحمان ولد محمد سومار، محمد اکرم ولد جنید خان، اللہ بخش ولد عارب، محمد صادق ولد مورند، دوست محمد ولد سومارشامل ہیں ، جن کے نام قرعہ اندازی میں نکلے ہیں وہ تین دن کے اندر پچاس فیصد رقم پانچ لاکھ اٹھارہ ہزار پانچ سو روپے ملت ٹریکٹر کمپنی کے نام پر آرڈر بنائیں گے اگر تین دن کے اندر آرڈر نہیں بنایا گیا تو اس کا نام اس اسکیم سے خارج کیا جائے گا اور جو ویٹنگ لسٹ جن کی بھی 42زمینداروں کی قرعہ اندازی کی گئی ہے سیریل نمبر کے حساب سے ان زمینداروں کے نام شامل کیے جائیں گے ، اس موقع پر زمیندار حاجی محمد یوسف انگاریہ، غلام سرور جمعہ خان رونجھو، وڈیرہ صوبہ خان مری، غلام رسول ذکریانی آچرہ، سردار علی اکبر آچرہ، رسول بخش آچرہ، پیر غلام محمد شاہ، وڈیرہ کریم بخش شاہوک، محمد حسن چنہ، شیر محمد شاہوک، محمد شاہد لاسی، محمد اسلم شاہوک، ثناء اللہ شاہوک، عبدالستار جاموٹ، عبدالرحمان انگاریہ اور زمینداروں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض عبدالواحد سومرو نے بہترین انداز میں سر انجام دیے۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں