ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لسبیلہ امیر بخش رونجھو نے لسبیلہ کے مختلف ہائی سکولز کے دورہ کئے، اساتذہ اور طلبا کی حاضریاں چیک کیں

اتوار 26 ستمبر 2021 17:45

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لسبیلہ امیر بخش رونجھو نے لسبیلہ کے مختلف ہائی سکولز کے دورہ کئے، اساتذہ اور طلبا کی حاضریاں چیک کیں، تفصیلات کے مطابق ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر لسبیلہ امیر بخش رونجھو نے ہفتہ کے روز بوائز ہائی سکول عارف والا بیلہ، یونس گوٹھ بیلہ، سیاں گوٹھ بیلہ اور مریدانی بوائز سکول بیلہ کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے اساتذہ اور طلبا کی حاضریاں چیک کیں اور کہا کہ اساتذہ اپنے محکمانہ فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں طلبا میں غیر حاضریوں کے رجحان کو کم کرنے اور ڈراپ آئوٹ روکنے کیلئے والدین اساتذہ اور والدین کمیٹیاں مثبت کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان صوبے کے تعلیمی اداروں کی بہتری اور تعلیمی مسائل کے حل کیلئے اہم اقدامات کر رہے ہیں لسبیلہ میں تعلیم کے شعبے کی تقویت اور مسائل حل کرنے کیلئے بھی صوبائی حکومت جامع منصوبہ بندی کے تحت اقدامات کے لئے کوشاں ہے جس سے لسبیلہ کے تعلیمی اداروں میں مسائل کا پائیدار حل ممکن ہوگا۔

(جاری ہے)

پرنسپل بوائز ہائی سکول بیلہ حاجی نوید احمد ہاشمی، ایس۔ایس ایلیمنٹری کالج اوتھل ڈاکٹر عبدالعزیز رونجہ،اے ڈی ای بیلہ میر ساجد انور کھوسہ ہمراہ تھے۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں