جام گروپ کے لوگ آج آصف زرداری کی والدہ کی وفات پر تعزیت کر نے کیوں گئے ہیں،مولابخش خاصخیلی

اتوار 26 جون 2022 16:20

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2022ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی سینئر رہنما مولابخش خاصخیلی نے کہا کہ جام گروپ کے لوگ آج آصف زرداری کی والدہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی دادی کی وفات پر تعزیت کرنینواب شاہ کیوں گئے ہیں۔ ہمیں وہ دن یاد ہے کہ جب جام گروپ کے لوگوں نے 2018 کے عام انتخابات میں دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید رانی بے نظیر بھٹو کی تصاویر کی سرعام بے حرمتی کی تھی وہ دن ہم آج تک نہیں بھولیں ہیں جبکہ پاکستان پیلزپارٹی لسبیلہ کے کارکنان کوگالم گلوچ تک بھی کیا گیا تھا ۔

یہ بات انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہی،انہوں نے کہا کہ ہمیں جو گالم گلوج کی وہ تو ہم بھول سکتے ہیس لیکن شہید رانی بے نظیر بھٹو کی تصاویر کی بے حرمتی ہم نہیں بھول پائیں گے شہید رانی کی تصاویر کی بے حرمتی کی اوتھل تھانے میں درخواست بھی دی تھی۔

(جاری ہے)

آج انہوں نے نواب شاہ میں جاکر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے پاس گھٹنے ٹیک دئیے ہیں انہوں نے کہا کہ جب شہید رانی 27دسمبر 2007کو شہید ہوئی تھی تو یہ لوگ اس دوران کہاں غائب تھے جو اب نواب شاہ جاکر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے ساتھ ہمدردیاں جتوانے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کے اب چاروں اطراف سے راستے بند ہوچکے ہیں اب بس یہ ناکام کوشش کرکے نواب شاہ میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے پاس گھٹنے ٹیک دئیے ہیں لیکن پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے شہید رانی کی تصاویر کی بے حرمتی کی تھی یہ تاقیامت تک نہیں بھولیں گے۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں