ٹھل کے قریب نہر میں نہاتے ہوئے بے رحم لہروں نے دو سگی بہنوں کی جانیں لے لی

جمعرات 7 جولائی 2022 22:23

ٹھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2022ء) ٹھل کے قریب نہر میں نہاتے ہوئے بے رحم لہروں نے دو سگی بہنوں کی جانیں لے لی ہیں ٹھل کے نواحی قصبے عبدالنبی لاشاری میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں دو کمسن بہنیں نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئیں ہیں اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ پانی گہرا ہونے کے باعث دونوں بہنوں کی موت واقع ہوئی ہے بعدِ ازاں علاقہ مکینوں نے نعشیں نہر سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیں جہاں پر ڈاکٹروں نے دونو بچیوں کے موت کی تصدیق کردی ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی متاثرہ گھروں میں صفِ ماتم بچھ گئی بچیوں کے والدین کو بیہوشی کے دورے پڑنا شروع ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں