اوتھل پولیس کی کارروائی، سندھ سے تعلق رکھنے والے دو اشتہاری و مفرور ملزمان گرفتار

جمعہ 8 جولائی 2022 17:00

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2022ء) اوتھل پولیس کی کاروائی، سندھ سے تعلق رکھنے والے دو اشتہاری و مفرور ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا ۔شہر میں منشیات فروشوں کا قلع قمع کردیا گیا ہے۔منشیات کے عادی افراد اب دوسرے علاقوں سے منشیات لاکر اپنا نشہ پورا کر رہے ہیں،لیکن ان پر بھی کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے۔ایس ایچ او اوتھل محمدامین ساسولی کی سٹی پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی اوتھل عابد علی جدون کی نگرانی میں ایس ایچ او اوتھل محمد امین ساسولی کی پولیس پارٹی کے ہمراہ کامیاب کاروائی ، سندھ کے شہر قاضی احمد سے تعلق رکھنے والے دو اشتہاری مجرم بہران عرف عزیز ولد رضا محمداور دریا خان عرف سوڈھو ولد میر چاکر خان عرف میر قوم مری اور ایک مفرور ملزم سومار ولد بڈو کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او اوتھل محمد امین ساسولی نے پولیس تھانہ اوتھل میں اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے بعد سٹی پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی لسبیلہ کی خصوصی ہدایات پر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔جس پر ڈی ایس پی اوتھل کی نگرانی میں اوتھل پولیس ٹیم کاروائیاں کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائیگی عوام الناس سے التماس کرتے ہیں کہ وہ جرائم پیشہ افراد کی مجرمانہ سرگرمیوں کی اطلاع فوری پولیس کو کرے تاکہ "پولیس عوام ساتھ ساتھ "کے جزبہ سے ہم سب مل کر اپنے علاقے کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرسکیں انہوں نے کہا کہ اشتہاری،مفرور، منشیات فروش ، اسمگلرز اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کاروائیاں کی جارہی ہیں پولیس کی جانب سے علاقے میں گشت میں بھی غیر معمولی اضافہ کیا گیا ہی.جس کے مثبت اثرات نظر آرہے ہیں شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کے بعد اب نشہ استعمال کرنے والے افراد دیگر علاقوں سے منشیات لاکر اپنا نشہ پورا کر رہے ہیں۔

لیکن ان کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے گی۔تاکہ اوتھل شہر کو مکمل منشیات کے استعمال کرنے والوں سے پاک کیا جاسکے۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں