}جمعیت علما اسلام کے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی مکھی شام لعل لاسی لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں حالیہ بارشوں سے متاثر ہونے والے علاقوں ہندومحلہ،شیدی محلہ اور الیاس محلہ کے دورے پر پہنچ گئے

منگل 12 جولائی 2022 20:30

Wاوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2022ء) جمعیت علما اسلام کے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی مکھی شام لعل لاسی لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں حالیہ بارشوں سے متاثر ہونے والے علاقوں ہندومحلہ،شیدی محلہ اور الیاس محلہ کے دورے پر پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے متاثرین کے گھروں کا جائزہ لیا،ان علاقوں میں متعددمکانات زمین بوس ہوگئے تھے اور بے شمار مکانات کی چھتوں اور دیواروں میں دراڑیں پڑنے سے مکینوں میں خوف کی فضا تھی جے یوآئی کے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی مکھی شام لعل لاسی نے الیاس محلہ میں عبدالمجید خاصخیلی کو گھر کی مرمت کیلئے ایک لاکھ روپے نقددیئے جبکہ شیدی محلہ میں عبدالستار خاصخیلی جس کا گھر بارشوں کی وجہ سے مہندم ہوگیا تھا کو دوبارہ گھر تعمیرکرکے دینے کی یقین دہانی کرائی جبکہ ہندومحلہ میں ہندو برادری کے لوگوں کے گھروں کے نقصانات پر انہیں اقلیتی محکمے کی جانب سے لاکھوں روپے کے چیکس دیئے اس موقع پر مکھی شام لعل لاسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ بارشوں سے جو لسبیلہ میں نقصان ہوا ہے ماضی میں اسطرح کے نقصانات نہیں ہوئے بہت سارے علاقوں میں لوگوں کے گھرزمین بوس ہونے کی وجہ سے لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں جس کا مجھے بے حد دکھ پہنچا ہے اسی وجہ سے آج میں نے ان علاقوں کا دورہ کیا تاکہ ہونے والے نقصانات کا جائزہ لوں اور جو ہوسکے فوری طور پر لوگوں کی مدد بھی کرسکوں مکھی شام لعل لاسی نے کہاکہ وزیر اعلی بلوچستان میر قدوس بزنجو کوکوئٹہ جاکر لسبیلہ میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے آگاہ کروں گا انشا اللہ وزیر اعلی بلوچستان لسبیلہ کے متاثرین کی ضرورداد رسی کریں گے کیونکہ وزیر اعلی میر قدوس بزنجو ایک مخلص اور عوامی وزیر اعلی ہیں آج بھی وزیر اعلی بلوچستان کے تعاون سے اقلیتی برادری کے لوگوں کو چیک فراہم کئے انہوں نے کہاکہ میری کوشش ہے کہ بلارنگ ونسل اور مذہبی تفریق سے بالاتر ہوکر عوام کی حقیقی خدمت کی جائے کیونکہ جمعیت علما اسلام بغیر کسی تعصب کے عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے انہوں نے ہندومحلہ اوتھل میں اپنے فنڈ سے گرلز پرائمری اسکول ہندومحلہ اوتھل کیلئے دیئے گئے 50لاکھ روپے اورلعل سائیں مندر کیلئے ایک کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے تعمیراتی کام کا جائز ہ لیا انہوں نے کہاکہ ترقیاتی کاموں میں کوالٹی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ان کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا اس موقع پر سابق کونسلر رام لعل لاسی،مول چند لیلانی،شام لعل،شیوا رام اور دیگر موجود تھی

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں