ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ کی ایران میں بہیمانہ شہادت عظیم سانحہ ہے،مولانا صالح الرحمن

جمعہ 2 اگست 2024 21:35

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2024ء) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی کال پر حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ و سابق وزیر اعظم فلسطین ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ کی ایران میں بہیمانہ شہادت اور گزشتہ ایک سال سے فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف جمعیت علماء اسلام تحصیل اوتھل کی جانب سے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے قائد مولانا فضل الرحمٰن کے حکم پر جامعہ مدنیہ اوتھل سیایک بھت بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی قومی شاہراہ سیگشت کرتے ہوئے کراچی بس اسٹاپ پر جلسے کی شکل اختیار کرگئی۔

(جاری ہے)

ریلی میں جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں سمیت مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد سول سوسائٹی وعوام الناس سینکڑوں تعداد میں شریک تھے ریلی کے شرکاء نے بینرز جھنڈیاور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں حماس کے سربراہ وسابق وزیر اعظم فلسطین اسماعیل ہنیہ کی شہادت اوراسرائیلی فوج کے فلسطین پروحشیانہ بمباری اور ظلم وبربریت کیخلاف نعرے درج تھے، مظاہرین نیاسرائیلی ریاستی جبراور حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ و سابق وزیر اعظم فلسطین ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ کی ایران میں بہیمانہ شہادت کے خلاف شدیدنعرے بازی کی اور مسلم حکمرانوں سے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کااسرائیل سے بدلہ لے نیکامطالبہ کیااس موقع پر احتجاجی ریلی سے جمعیت علماء اسلام ضلع لسبیلہ و حب کے نائب امیر مولانا عبد الحمید عارف، جے یوآئی تحصیل اوتھل کے امیر شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد سعید، جییوآئی تحصیل اوتھل کے کنوینر امام بخش شاہوک، جییوآئی ضلع لسبیلہ و حب کے ضلعی ترجمان و ضلعی معاون کنوینر حافظ حسین احمد مدنی، ماسٹر غلام نبی، قاری عبد الرحمن ثاقب، حافظ کلیم اللہ فاروقی،جییوآئی اوتھل کے نوجوان رہنماء مولانا صالح الرحمٰن حنفی چنا ودیگر خطاب کرتے ہوئے کہا حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ و سابق وزیر اعظم فلسطین عظیم اسلامی کمانڈر ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ کی ایران میں بہیمانہ شہادت عظیم سانحہ ہے وہ قبلہ اول بیت المقدس کے محافظ اور عالم اسلام کے عظیم لیڈرتھیجسکے اپنے گھرانے کے 70 بچے شہیدہوئے آخرکار وہ خود جام شہادت نوش کرگئے مظاہرین نے کہاکہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے بیت المقدس کی تحفظ اور فلسطین سے یہودیوں کی انخلاء کی تحریک نہیں رکیگی اب مسلمانوں کاہربچہ اسماعیل ہنیہ بن کر قبلہ اول بیت المقدس اورارص انبیائ فلسطین کاتحفظ کریگا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کئی عرصے سے اسرائیل میں فلسطین میں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہا رہا ہے انکیعبادگاہوں تعلیم گاہوں ہسپتالوں بوڑھوں بچوں اور عورتوں کو نشانہ بنا رہا ہے اقوام متحدہ جنیوا کنونشن کے چارٹر کی خلاف ورزی کررہا ہے مگر اقوام متحدہ اورہیومن رائٹس کے تنظیمیں خاموش تماشائی کردار ادا کر رہے ہیں انہوں کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھرکیمسلم حکمران خواب غفلت میں سوئے ہوئے ہیں اور مغربی دنیا کی چاپلوسی کرنے میں مصروف ہیں مسلمانوں کے عقائدشعائر مذہبی مراکز اور مسلمانوں کے تحفظ کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کر رہے ہیں انہوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلم حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ شہید اسلام اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لیں اور فلسطینی مسلمانوں کو ہرممکن دفاعی طبی اور غذائی مدد فراہم کریں۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں