پاکستان بزنس فورم پاکستان کی معیشت کی بہتری کیلیے اپنااہم کردار ادا کرنے کیلیے بھرپور کوشاں ہے،سیٹھ محبوب سلطان

اتوار 4 اگست 2024 14:55

نورپورتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2024ء) پاکستان بزنس فورم فرانس کے ترجمان سیٹھ محبوب سلطان (خوشاب) نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں بتایا ہے کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے پاکستان بزنس فورم یورپ فرانس ، اٹلی اور برطانیہ وطن عزیز پاکستان کی معیشت کی بہتری کیلیے اپنااہم کردار ادا کرنے کیلیے بھرپور کوشاں ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے نورپورتھل میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئ ے کیا۔

صدر نورپورتھل پریس کلب سیٹھ ثمرسلطان بھی اس موقع پر موجودتھے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بزنس فورم یورپ کے ہمارے وفد نے گورنر خیبر پختوانخواہ فیصل کریم کندی سے بھی گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی ہے ۔ وفد کی قیادت پاکستان بزنس فورم فرانس کے چیئرمین سردار ظہور اقبال کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

وفد میں سرپرست اعلی ا محمد ابراہیم ڈار ،صدر حاجی محمد اسلم چوہدری ،جنرل سیکرٹری یاسر خان اور دیگر شامل تھے ۔

وفد نے گورنر سے کاروباری حوالے سے تبادلہ ئ خیال کیا اور ملک کی معاشی آسودگی کے لیے مختلف ضروری امور پر غور و خوض کیا گیا ۔ سیٹھ محبوب سلطان نے بتایا کہ اسلام آباد میں پاکستان بزنس فورم یورپ کے وفد کے ساتھ خصوصی نشست کے دوران اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین سید قمر رضا نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے وزیراعظم پاکستان کے ویڑن کی روشنی میں تمام ممکنہ اقدامات کی یقین دہانی کرائی ۔ سیٹھ محبوب سلطان کے مطابق سید قمر رضا نے بزنس فورم یورپ کے وفد پر زور دیا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں اور حکومت کی طرف سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مواقع سے فائدہ اٹھائیں ۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں