رکن بلوچستان اسمبلی نوابزادہ میر زرین خان مگسی ایک روزہ دورے پر اوتھل پہنچ گئے

پیر 5 اگست 2024 19:20

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2024ء) رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ میر زرین خان مگسی ایک روزہ دورے پر اوتھل پہنچ گئے انہوں نے اوتھل میں سینئر صحافی رحمت ناز اور حبیب اللہ پیروانی اور امان پیروانی کی والدہ اور وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل وسیم احمد خاصخیلی کی والدہ،ایدھی بلوچستان کے انچارج ڈاکٹر حکیم کی بھابھی اور چیئرمین یوسی کہنواری شفیع محمد انگاریہ کے صاحبزادے و دیگر طبقہ فکر کے لوگوں کے پیاروں کے وفات پر اظہار فاتحہ خوانی اور تعزیت جب کہ مختلف بندات کا بھی دورہ کیا بعدازں سرکٹ ہا?س اوتھل میں پارٹی کارکنوں اور مختلف طبقہ فکر کے لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور لوگوں کے مسائل سنے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر انہوں نے نے کہا ہے کہ عوام مسائل حل کرانا ہماری ذمہ داری ہے لسبیلہ کے مسائل حل میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا مختلف علاقوں میں بندات بنانے کے لیئے اقدامات کئے جاگئے حکومت بلوچستان بھی عوام کے مسائل کرنے کے لیئے بہترین انداز میں اقدامات کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ جام کمال خان عالیانی کی قیادت میں لسبیلہ کے عوام انشاء اللہ حل ہونگے ہم اسطرح عوام کے ساتھ ہر مشکل میں ہمیشہ شانہ بشانہ ساتھ رہے گے اور لسبیلہ کی عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اس موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ کے چیئرمین سردار عبدالرشید پھورائی سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین قادربخش جاموٹ، چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی ، چئیرمین میونسپل کمیٹی بیلہ شاہجان شاہ ،حسین علی جاموٹ عبدالجمیل سومرو ،مراد وزیر محمد اکرم خاصخیلی بھی موجود تھے۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں