لسبیلہ ،او تھل میں ضلعی انتظا میہ کی جا نب سے یو م استحصا ل کشمیر ،ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں ریلی کا انعقاد

پیر 5 اگست 2024 19:20

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2024ء) ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل میں بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس اوتھل سے ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لسبیلہ سراج احمد بلوچ اور ڈسٹرکٹ چیئر مین لسبیلہ سردار عبدالرشید پھورائی کررہے تھے ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینر و پلے کارڈ آٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے مختلف قسم کے نعرے درج تھے ریلی قومی شاہراہ سے ہوتی دوبارہ ڈپٹی کمشنر آفس اوتھل میں اختتام پذیر ہوئی جہاں پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لسبیلہ ڈسٹرکٹ چیئرمین لسبیلہ سردار عبدالرشید پھورائی و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 اگست یوم استحصال کشمیر منانے کا مقصد اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرنا ہے یہ ہمارا مقبوضہ کشمیر کے بہادر اور غیور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہیمزید کہا کہ پاکستان حق خودارادیت کیلئے کشمیری عوام کی جائز اور طویل جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسزکی مقبوضہ کشمیرمیں بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں قابل مذمت ہیں، بھارت کے غیرمنصفانہ اقدامات اور ریاستی جبر علاقائی استحکام کیلئے مستقل خطرہ ہے۔خطے میں پائیدار امن کا دارومدار اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازع کشمیر کے حل میں ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے شہداء کو ان کی غیرمعمولی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ہم کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور انسانی بنیادوں پر جبر و استبداد کے خلاف جدوجہد میں حمایت جاری رکھیں گی۔

پاکستانی عوام ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے کشمیریوں بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا ہے پاکستانی عوام کشمیریوں کے حق خوددار ارادیت کے حصول تک ثابت قدمی سے واضع طور حمایت جاری رکھے گی کشمیر کی آزادی کشمیر کا بنیادی حق ہے دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے محروم نہیں کرسکتی ریلی میں چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی، ڈسٹرکٹ ایجوکشن آفیسر محمد انور جمالی، ڈی ڈی او اللہ ڈنہ بندیجہ،سابق چیف آفیسر ضلع کونسل لسبیلہ سردار ذادہ غلام سرور شیخ، جی ٹی اے کے چیئرمین عبدالواحد سومرو وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل وسیم احمد خاصخیلی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اوتھل محمد خان دودا اسسنٹ ضلع کونسل عبداللہ رونجھو غلام محمد گلفام دودا جام گروپ کے رہنما ولی محمد جاموٹ سمیت دیگر مکاتب فکر سیاسی،سماجی رہنماوں،بلدیاتی نمائندوں، بھی شریک تھے ریلی میں ایس ایچ او قاضی صابر کی جانب سے سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں