بی آر ایس پی کی جا نب سے جی آر ا ے یس پی پراجیکٹ کے تحت چیک ڈسٹربیوشن بارے سمینار کا انعقاد

ہفتہ 24 اگست 2024 19:55

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2024ء) بی آر ایس پی کی جا نب سے جی آر ا ے یس پی پروجیکٹ کے تحت چیک ڈسٹربیوش کے حوالے سے ایک روزہ سرکٹ ہائوس اوتھل میں سمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خاص ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سراج بلوچ تھے تقریب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لسبیلہ سراج کریم بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے PPAF ,JTc.FAD.ااور SAMEDA کے تعاون سے لسبیلہ میں بی آر ایس پی بہترین انداز میں کام کررہی ہیں ڈسٹرکت لسبیلہ میں مختلف NGOs بھی اچھے طریقے سے کام کررہی ہیں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ کہا ہے کہ ہم ہمہ وقت کوشاں ہیں تمام علاقوں میں بہترین انداز میں کام ہوسکے مال مویشی میں مختلف بیماریاں بھی پائی جارہی ہیں جس کے محکمہ لائیواسٹاک مال مویشی منڈی میں بھی اسپرے کرے تاکہ مال مویشی بیماریوں سے بچ سکے چیرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی نے کہا ہے کہ بی آر ایس پی کیجانب سے غریب کاروبار کے لیے چھوٹے پیمانے پیمانے پر لون دینا ایک خوش آئنداقدام ہے ایسے پروجیکٹ کے لیے ہم تمام NGOs کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے گراسپ پروجیکٹ منیجر رجب بی آر ایس پی کے مزار امیر مشتاق احمد وانگ کی حفصہ قادر نے کہا ہے کہ اس پروجیکٹ کا چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری حضرات کی مالی معاونت کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے سیقبل بھی کئی غریب لوگوں لوگوں کو کاروبار کے لیئے لون دیا گیا جو آج بھی غریب خواتین اور مرد اس لون سے فائدہ آٹھا رہے ہیں لائیواسٹاک کے ڈاکٹر اختر رونجھو نے کہا ہے کہ کوئی بھی مال مویشی خریدتا ہے تو اس کو خیال کرنا چاہیئے کہ بیمار مال نہ خریدے کیوں وہ مال مویشی جس علاقے میں جائے گا تو وہاں پر دیگر مال مویشی میں بیماریاں پھلیتی ہیں کسی کے مال مویشی میں بیمار ہو تو ہم سے رابطہ کریں ہم انہیں مویشی کے ہر بیماری کی میڈیسن فراہم کرینگے تقریب میں 3 خواتین اور ایک مرد کو 5 لاکھ کے چیکز اور ایک مرد کو 25 لاکھ کا چیک تقسیم کئے گئے تقریب کے آخر میں بی آر ایس پی کی جانب سے مہمانان کو شیلڈ پیش کی گئی اور سرکٹ ہاوس کے احاطہ میں پودے بھی لگائے گئے اس موقع پر وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل وسیم احمد خاصخیلی، شریف خاصخیلی، شکیل احمد خاصخیلی، جنرل کونسلر حضور بخش چنہ سمیت دیگر مرد اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں