وتھل ، بابو شیدی محلہ میں تعمیراتی کا تیزی سے جاری، علاقائی مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

تعمیراتی کام مستقبل میں بھی علاقائی مکینوں کیلئے پائیدار ثابت ہوگا،اہل علاقہ

اتوار 22 جنوری 2017 18:40

وتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) نیشنل پارٹی کے فنڈز سے اوتھل بابو شیدی محلہ میں پختہ گلیاں اور سیوریج سسٹم کی تعمیراتی کا تیزی سے جاری علاقائی مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی نیشنل پارٹی لسبیلہ کے ضلعی رہنمائوں سمیت تحصیل عہدیداروں اور یونٹ عہدیداروں کا ہنگامی دورہ پختہ گلیوں اور سیوریج سسٹم کے تعمیراتی کام کو تسلی بخش قرار دیا ٹھیکیدار کی کارکردگی کو بھی سہرہا مزید بھی ترقیاتی کام اوتھل سمیت پورے لسبیلہ میں کرائیں جائیں گے نیشنل پارٹی غریب عوام کی پارٹی کسی کو بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے پارٹی کے قائدین کے مشکور وممنوں ہیں جنہوں نے اوتھل میں خطیر رقم کے فنڈز ریلیز کیئے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ مزید فنڈز ریلیز کیئے جائیں گے جن سے علاقائی عوام بہترانداز میں مستفید ہو سکے گی نیشنل پارٹی لسبیلہ کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد بخش لاسی ،نیشنل پارٹی لسبیلہ کے ضلعی رہنما ایم رمضان شاہین کی تعمیراتی کام کے ہنگامی دورے کے دوران میڈیا سے بات چیت بابو شیدی محلہ میں نیشنل پارٹی کے فنڈز سے جاری تعمیراتی کام علاقائی مکینوں کی دہلیز پر کیا جارہا ہے اور معیاری کام کیا جارہا ہے انشاء اللہ معیاری اور بہترانداز میں کام کرنے سے علاقائی مکین ہمیں دعائیں دینگے ٹھیکیدار شفیع محمد انگاریہ کی نیشنل پارٹی لسبیلہ کے رہنمائوں کو بریفینگ تفصیلات کیمطابق نیشنل پارٹی کے ایم پی اے گھنشام داس مدوانی کے فنڈز سے اور مرکزی نائب صدر رجب علی رند کی خصوصی کاوشوں سے لسبیلہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر شہر اوتھل کے محلہ بابو شیدی میں خطیر رقم سے پختہ گلیاں اور سیوریج سسٹم کا تعمیراتی کام تیزی کے ساتھ جاری ہے جس سے علاقائی مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور نیشنل پارٹی کے قائدین سمیت نیشنل پارٹی لسبیلہ کے رہنمائوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ گزشتہ روز نیشنل پارٹی لسبیلہ کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد بخش لاسی ،نیشنل پارٹی لسبیلہ کے ضلعی رہنما ایم رمضان شاہین ،تحصیل اوتھل کے صدر بلال احمد خاصخیلی ،بابو شیدی محلہ یونٹ کے سیکریٹری محمد دائود قمبرانی ،ڈپٹی سیکریٹری محمد اسلم انگاریہ نے بابو شیدی محلہ میں نیشنل پارٹی کے فنڈز سے جاری تعمیراتی کام کا ہنگامی دورہ کیا اور تمام گلیوں کا معائنہ کیا اور اس دوران نے ٹھیکیدار سے کام کے متعلق بریفینگ بھی لی اور انہوں نے کہا کہ علاقائی مکینوں نے بھی کام کے معیار کے متعلق تعریف کی ہے اور کام بہترانداز میں ہورہا ہے اور کام کو تسلی بخش قرار دیتے ہیں ٹھیکیدار شفیع محمد انگاریہ نے انہیں بتایا کہ میں تعمیراتی کام علاقائی مکینوں کی دہلیز پر پائیہ تکمیل تک پہنچائوں گا جس پر نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے ٹھیکیدار شفیع محمد انگاریہ اور انجینئر فداحسین رونجھو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کام کو دیکھ خوشی ہوتی ہے جو ایمانداری اور علاقائی مکینوں کی دہلیز پر کیا جارہا ہے اس دوران نیشنل پارٹی لسبیلہ کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد بخش لاسی ،نیشنل پارٹی لسبیلہ کے ضلعی رہنما ایم رمضان شاہین نے اوتھل کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نیشنل پارٹی کے مرکزی قائدین کے مشکور وممنوں ہیں جنہوں نے تحصیل اوتھل میں ہماری نگرانی وسرپرستی میں علاقائی مکینوں کے جائز وبنیادی مسائل حل کرنے کیلئے فوری اقدام اٹھائے ہیں اور بابو شیدی محلہ کی عوام کو پختہ گلیاں اور سیوریج نظام ناکارہ ہونے کی وجہ سے شدید دشواریوں کا سامنا تھا جس پر ہم نے مرکزی قائدین سے فوری طور پر رابطہ کیا اور انکے لیئے پختہ گلیاں اور سیوریج سسٹم کی فراہمی کیلئے مطالبہ کیا جس پر پارٹی قائدین نے ان کیلئے خطیر رقم کا فنڈز ریلیز کیا ہے جس پر الحمد اللہ آج تیزی کے ساتھ تعمیراتی کام جاری ہے اور تعمیراتی کام تسلی بخش ہے اور انشاء اللہ مزید بھی اوتھل کے مختلف علاقوں کیلئے فنڈز منظور کروائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے مظلوم عوام کی پارٹی ہے اور نیشنل پارٹی حقیقی معنوں میں عوامی مسائل حل کررہی ہے انہوں نے کہا کہ عنقریب اوتھل کی عوام مزید خوشخبری سنے گی کیونکہ مزید ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرز ہونے والے ہیں اس موقع پر علاقائی معزز ین بھی موجود تھے جنہوں نے نیشنل پارٹی لسبیلہ کے رہنمائوں سمیت مرکزی قائدین کا بھی شکریہ ادا کیا ہے جن کی انتھک کاوشوں سے ہمارا ایک دیرینہ مطالبہ حل ہوا ہے اور انشاء اللہ مزید بھی ترقیاتی کام کرائیں جائیں گے اور ہم بھی آئندہ نیشنل پارٹی کے رہنمائوں کو کسی بھی موڑ پر تنہا نہیں چھوڑیں گے جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ٹھیکیدار وڈیرہ شفیع محمد انگاریہ کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو ایمانداری اور ہماری دہلیز پر معیاری کام کررہے ہیں اور انشاء اللہ یہ تعمیراتی کام مستقبل میں بھی علاقائی مکینوں کیلئے پائیدار ثابت ہوگا ۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں