افغان مہاجرین کی موجودگی میں کسی صورت مردم شماری قبول نہیں کرینگے،رضوان ستار کھوسہ

ہفتہ 28 جنوری 2017 17:06

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2017ء) بی این پی مینگل تحصیل اوتھل کے نائب صدر رضوان ستار کھوسہ نے کہا کہ افغان مہاجرین کی موجودگی میں کسی بھی صورت مردم شماری قبول نہیں کرینگے افغان مہاجرین یہاں پر مہمان تھے اور انکی بلوچوں نے بہت مہمانداری کی اور اب وقت آیا ہے کہ بلکہ ان کا حق بنتا ہے کہ وہ خود بخود اپنے علاقے چلیں جائیں تاکہ یہاں پر بہتر انداز میں مردم شمار ی ہو سکے لیکن جب تک وہ یہاں پر آباد ہیں تب تک بی این پی مینگل سمیت دیگر بلوچستان کی قوم پرست پارٹیاں مردم شماری کی مخالفت کرینگے اور اگر کسی نے زور زبردستی سے مردم شماری کروانے کی کوشش کی تو بلوچستان سمیت ملک بھر میں سخت احتجاج کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی جانب سے جاری کردہ ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل کے اصل مالک بلوچ ہیں اور بلوچ ہی رہیں گے ہم کسی بھی ایک افغانی مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری قبول نہیں کرینگے اور حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ افغان مہاجرین کو واپس اپنے وطن بھیجا جائے جب تک وہ بلوچستان یا ملک میں آباد ہونگے تب تک کسی بھی صورت بلوچوں کو مردم شماری قابل قبول نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین اپنے علاقوں میں حالات خرابی کے باعث یہاں آکر پناہ لی تھی لیکن اب وہ مالک بننے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اب افغانستان کے حالات بہتر ہو چکے ہیں اور افغان مہاجرین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں واپس چلیں جائیں انہوں نے کہا کہ بی این پی مینگل بلوچستان میں کسی بھی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کریگی بی این پی مینگل بلوچستان کے عوام کے وسائل اور ان کے جائز حقوق کیلئے عملی طور پر جدو جہد کررہی ہے اور بلوچستان کی عوام بھی بی این پی مینگل کا حقیقی معنوں میں ساتھ دیں ۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں