چار روسی اتھلیٹس پر بم شیل میکلیرن رپورٹ شواہد کی بنیاد پر ڈوپنگ کا مقدمہ داخل

ہفتہ 28 مارچ 2020 22:37

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2020ء) اتھلیٹکس انٹیگریٹی یونٹ (آئی اے یو) نے گزشتہ روز کہا ہے کہ چار روسی اتھلیٹس جن میں دو سابق اولمپک چیمپیئنز شامل ہیں ، پر بم شیل میکلیرن رپورٹ میں سامنے آنیوالے شواہد کی بنیاد پر ڈوپنگ کا مقدمہ داخل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

2008ء کے اولمپک ہائی جمپ چیمپیئن آندرے سن لوف اور 2012ء کے اولمپک 400میٹر رکاوٹوں کی چیمپیئن نتالیا انتیوخ کو ثالثی عدالت برائے کھیل سی اے ایس کی جانب سے فیصلے کا سامنا کرنا ہو گا ۔

ایسی قسمت 1500میٹر میں رن اپ یمیناسبولیووا ،جو 2007ء میں عالمی چیمپیئن شپ میں سلور میڈلسٹ بنی تھیں اور ہیمن تھروور اتھلیٹس اوکسانا کوندرا تیوا کا منتظر ہے۔ کینیڈا کے وکیل رچرڈ میکلیرن کی رپورٹ جس کی اجازت 2016ء میں عالمی انسداد ڈوپنگ ایجنسی (ڈبلیو اے بی) نے دی تھی ، میں روس میں وسیع پیمانے پر منظم ]طریقے سے ہونیوالی ڈوپنگ کو سامنے لایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں