اولمپک گیمز ایتھلیٹکس، امریکا کے کول ہاکر نے مینز 1500 میٹر دوڑمیں طلائی تمغہ جیت لیا

بدھ 7 اگست 2024 17:57

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2024ء) اولمپک گیمزایتھلیٹکس میں امریکا کے ایتھلیٹ کول ہاکرنے 1500 میٹر دوڑ مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپکس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

مردوں کے 1500 میٹر دوڑ کے مقابلے میں امریکا کے 23سالہ کول ہاکر نے عمدہ کارکردگی کی بدولت مطلوبہ فاصلہ 3منٹس اور 27.65 سیکنڈ زمیں طے کر کیسونے کا تمغہ حاصل کر لیا۔ان مقابلوں میں 26سالہ برطانوی ایتھلیٹ جوش کیر دوسرے نمبر پر رہے اور چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا اور امریکا کے ہی 25 سالہ ایتھلیٹ یارڈ نگوز تیسرے نمبر پر رہے اور کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں