گندم کی بر وقت کاشت سے پیداوار میں بہتری لائی جاسکتی ہے،ماہرین زراعت

پیر 14 اکتوبر 2019 15:28

اٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) گندم کی بر وقت کاشت سے پیداوار میں بہتری لائی جاسکتی ہے، گندم کا بہتر وقت کاشت یکم نومبر سے 30نومبر تک ہے،ماہرین زراعت کے مطابق جدید طریقہ کاشت سے گندم کی 80من فی ایکڑ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے،بہترین پیداوار کے لئے گندم کی بوائی20نومبر تک مکمل کریں ،کھادوں کا استعمال متوازن رکھیں زمین کی تیاری پر خصوصی توجہ دیں،ہلکی میرا سے تھوڑی سی بھاری زمین گندم کی کاشت کے لئے بہتر ہوتی ہے،سیم،کلر اور نشیبی زمین گندم کی کاشت کے لئے مناسب نہیں ہوتی،بوائی کے اوقات کے حساب سے بیج کی شرح کا تعین کیا جائے،15نومبر تک شرح بیج50کلو فی ایکڑاور اسکے بعد دسمبر کے پہلے ہفتے تک شرح بیج فی ایکڑ60کلو گرام رکھیں،جڑی بوٹیوں کے خاتمے کے لئے بروقت سپرے کریں ،آبپاشی کا دورانیہ بھی مناسب اور بروقت ہونا چاہیے،نہری علاقوں والے کاشتکارفصل کو کم از کم تین پانی دیں،گندم میں پیداوار کی کمی کی بڑی وجہ بیج،کھاد،پانی اور سپرے کے استعمال کا متوازن نہ ہونا ہے ان باتوں پر عمل کر کے گندم کے کاشتکاربہتر پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں