ٹوبہ ٹیک سنگھ زرعی یونیورسٹی سب کیمپس میں شعبہ پولٹری سائنس کے زیر اہتمام پروگرام منعقد ہوا

Ameer Hamza امیر حمزہ ہفتہ 9 اکتوبر 2021 11:21

ٹوبہ ٹیک سنگھ زرعی یونیورسٹی سب کیمپس میں شعبہ پولٹری سائنس کے زیر اہتمام پروگرام منعقد ہوا
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2021ء) انسانی صحت کیلئے انڈوں کی افادیت کو اجاگر کرنے کیلئے ورلڈ ایگ ڈے کے موقع پر زرعی یونیورسٹی سب کیمپس میں شعبہ پولٹری سائنس کے زیر اہتمام پروگرام منعقد ہوا،جس میں طلبا و طالبات نے انڈوں کی اہمیت کے حوالے سے مختلف سٹالز لگا کر روزانہ کی خوراک میں انڈوں کی افادیت کو اجاگر کیا،سٹوڈنٹس نے انڈوں کے مختلف کھانے تیار کرکے اور جدید تحقیق سے آگاہی فراہم کی،اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر میاں نثار احمد نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ 2انڈوں کا استعمال انسانی صحت کو برقرار رکھتا اور بیماریوں سے بچاتا ہے،انہوں نے کہا کہ سب کیمپس ٹوبہ پولٹری مصنوعات کی پیداوار میں اضافے کیلئے ٹھوس عملی اقدامات کررہا ہے،اور پولٹری سائنس کے شعبے میں جدت آرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں