پہلے ادوار میں بھی اور اب بھی فتنے اٹھ رہے ہیں،سید محمد کفیل شاہ

اتوار 17 دسمبر 2017 20:16

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل شاہ نے کہا ہے کہ پہلے ادوار میں بھی اور اب بھی فتنے اٹھ رہے ہیں ،ہم انکی بھرپور طریقے سے سرکوبی کررہے ہیں ،ختم نبوت کے خلاف جتنے بھی فتنے اٹھے وہ دفن ہوگئے ،مرزا غلام احمد قادیانی سب سے پہلے جھوٹا ولی بنا بعد میں اس نے نبی ہونے کا دعویٰ کیا ،علمائے کرام نے انکا بھرپور مقابلہ کیا ،اور وہ مرتد اور کافر تھا ،دنیا میں ذلیل و خوار ہوا اور آخرت میں بھی ذلیل و خوار ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالعلوم عید گاہ میں ختم نبوت کورس کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر مجلس احرار اسلام پاکستان کے جنرل سیکرٹری عبداللطیف چیمہ ،مجلس احرار اسلام کے ضلعی امیرحافظ محمد اسماعیل احرار ،جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مولانا مجیب الرحمن لدھیانوی ،سید مطیع اللہ شاہ ،سید حسان احمد طلحہ عباسی سمیت دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا ،سید محمد کفیل شاہ نے کہا کہ علمائے لدھیانہ نے پہلے پہل مرزا غلام احمد قادیانی کی کتاب کا مطالعہ کیا ،اور فتویٰ جاری کیا کہ یہ مرتد اور کافر ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمارا مرزائیوں سے موازنہ نہ کریں ،انہوں نے کہا کہ دین اسلام ختم نبوت مکمل ہوگئی ،اللہ تعالیٰ نے اسکی حفاظت کا ذمہ خود لیا ہے ،اللہ تعالیٰ علمائے حق کو زندگی دے انشااللہ قادیانیوں کی ریشہ دوانیوں کو بے نقاب اور انکی سرکوبی جاری رکھیں گے ،مرکزی جنرل سیکرٹری عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ ہم قادیانی فتنے کا شروع ہی سے مقابلہ کرتے آرہے ہیں اور آج بھی میدان میں ہیں ،سب سے پہلے سید عطاء اللہ شاہ بخاری و دیگر علمائے کرام نے مرزا غلام احمد قادیانی کی سرکوبی کی ،اور اسے مرتد کو کیفر کردار تک پہنچایا ،انہوں نے کہا کہ 1953کی ختم نبوت تحریک میں بھی 10ہزار کارکن شہید ہوئے ،ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ قادیانی فتنہ انگریزوں کا خود کاشتہ پودا ہے ،جو کبھی پرورش نہیں پاسکتا ۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں