ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ کے علاوہ کسی اور حلقہ سے الیکشن لڑنے کی باتیں بے بنیاد ہیں ،مولانا محمد معاویہ اعظم طارق

اتوار 17 دسمبر 2017 20:16

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) جھنگ کے علاوہ کسی اور حلقہ سے الیکشن لڑنے کی باتیں بے بنیاد ہیں ،انکا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہے ، جماعتی ذمہ داران کے فیصلے کے بعد اپنے آبائی حلقہ سے الیکشن لڑ کر مخالفین کو عبرت ناک شکست سے دوچار کریں گے ،ان خیالات کا اظہار اہلسنت و الجماعت کے مرکزی رہنما مولانا محمد معاویہ اعظم طارق نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین نے اپنے دور اقتدار میں جھنگ کی عوام کیلئے کوئی قابل قدر خدمات سر انجام نہیں دی ہیں ،جس کی وجہ سے جھنگ کے شہریوں کی حالت زار قابل رحم ہے ،انہوں نے کہا کہ میرے والد محترم مولانا اعظم طارق شہید نے اپنے دور میں حلقہ کے عوام کو بنیادی سہولتوں کے ساتھ ساتھ ان کے ذاتی مسائل کے حل کیلئے بھی خصوصی کاوشیں کیں ،جسکی بدولت وہ آج بھی حلقہ کی عوام کے دلوں میں بستے ہیں ،موجودہ عوامی نمائندوں سے شہری بیزاری کا اظہار کررہے ہیں ،جسکی بنیاد پر موجودہ برسر اقتدار لوگ اس حلقہ سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں ،عوام آئندہ الیکشن میں حقیقی عوامی نمائندوں کو منتخب کرکے یہ ثابت کردیں گے ،کہ ہم ہی اپنے حلقہ کے حقیقی وارث ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں