کمالیہ ،مسجد میں شراب پلا کر بچے کے ساتھ زیادتی

جمعہ 26 جنوری 2018 14:08

کمالیہ ،مسجد میں شراب پلا کر بچے کے ساتھ زیادتی
کمالیہ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26جنوری2018ء): کمالیہ کے علاقہ نواز چوک نزد مرکزی جامع مسجد میں ملزم ناصر نے شہناز بی بی کے نوعمر بیٹے کو گن پوائنٹ پر شراب پلا کر بدفعلی کر ڈالی۔تفصیلات کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچے کے ساتھ  زیادتی ثابت ہوگئی۔پولیس نے ملزم ناصر کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کمالیہ کے علاقے گوجرہ میں بھی پانچ لوگوں نے اٹھویں کلاس کے طالب علم کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

تفصیلات کے مطابق عرفان نامی شخص کا 16سالہ بیٹا جو شام کے وقت ٹیچر سے ٹیوشن پڑھ کر آ رہا تھا کہ راستے میں کھڑے ملزمان ،عمر شہزاد ،اویس ،اشفاق ،عرفان اور زمان طالب علم کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے اور اسے شراب پلا کر باری باری زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور اپنے موبائیل فون سے ویڈیو بھی بناتے رہے۔ تاہم ان ملزمان کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں