عمران خان جس زرداری کو برا بھلا کہتے تھے، سینیٹ الیکشن میں اسی کے ڈپٹی چیئرمین کو ووٹ دے دیا، شہباز شریف

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 8 اپریل 2018 19:08

عمران خان جس زرداری کو برا بھلا کہتے تھے، سینیٹ الیکشن میں اسی کے ڈپٹی چیئرمین کو ووٹ دے دیا، شہباز شریف
کمالیہ: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں مخالفین کی سیاست ہی ہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے۔ کمالیہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پانچ سال میں میاں نواز شریف کی قیادت میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئے۔ وزیراعلٰی پنجاب نے کہا ہے کہ عمران خان جس زرداری کو برا بھلا کہتے تھے، سینیٹ الیکشن میں اسی کے ڈپٹی چیئرمین کو ووٹ دے دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ’’بلاول کہتا ہے عمران انکل دوبارہ بھی پیپلزپارٹی کو ہی ووٹ دیں گے، عمران خان کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں ؟‘‘ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نواز شریف نہیں بلکہ پاکستان کے خلاف سازش کی، اگلے الیکشن میں عمران خان کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن کردیں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ دھرنے، جھوٹے الزامات اور انتشار کی سیاست کرتے ہیں، پاکستان کی ترقی اور غربت اور بیروزگاری کے خاتمے کے لیے ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے،مخالفت برائے مخالفت، ذاتی جھگڑوں اور جھوٹے الزامات کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ 2013 سے پہلے ملک میں لوڈ شیڈنگ تھی۔22، 22 گھنٹے بجلی نہیں آتی تھی۔پاکستان مسلم لیگ ن کے دورحکومت میں کئی سو ارب روپے کی سرمایہ کاری سے بجلی کے منصوبے مکمل ہوئے جن سے ہزاروں میگا واٹ بجلی حاصل ہورہی ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں